سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 46 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 46

۴۶ کھائیں گے۔ترجمان مولوی عبد الرحیم صاحب درد تھے خان صاحب بھی ساتھ تھے۔بہت لطائف تھے جو آئندہ عرض کروں گا انشاء اللہ۔ہندوستان کی ڈاک : سنا ہے کہ آج ۸ بجے جائے گی لہذا مختصراً عرض ہے کہ کل ۲ / اگست کو حضور کی چائے کے لئے دعوت تھی مفتی بیت المقدس کے مکان پر جو یہاں کی سپریم کونسل کا صدر ہے۔چائے پر مذہبی گفتگو اور سلسلہ کے حالات پر بھی بحث رہی جو انشاء اللہ پھر عرض کروں گا۔بڑے بڑے آدمی اس دعوت پر مدعو تھے ہمارے شاہ صاحب ولی اللہ شاہ صاحب کے ایک دوست بھی تھے۔شام کے قریب وہاں سے دواڑھائی گھنٹہ کے بعد فارغ ہو کر حضور اس مقام کو دیکھنے گئے جہاں حضرت عیسی علیہ السلام کو بطور ملزم پیش کیا گیا تھا اور جہاں ان پر فردجرم لگایا گیا اور جہاں ان کو فیصلہ سنایا گیا تھا اور جہاں پیلاطوس نے ان کے خون سے ہاتھ دھوئے تھے۔ہاں عرض کرنا بھول گیا ظہر وعصر کے بعد حضرت نے اس مقام کو بھی دیکھا جو یہاں بڑا گر جا ہے جہاں حضرت عیسی نے اپنی صلیب آپ اُٹھائی تھی اور چودہ مقامات پر بے ہوش ہو ہو کر کھڑے ہوتے تھے اور پھر گر جاتے تھے اور جہاں ان کی ماں ان کو ملنے آئی اور جہاں آخر ان کو صلیب دیا گیا تھا ان کا لاشہ رکھ کر معطر کیا گیا تھا اور وہ قبر بھی دیکھی جس میں تین دن رہے تھے وہ پتھر جو قبر کے دروازہ سے ہٹایا گیا اب بھی کھڑا ہے۔رومی سپاہی جس مقام پر پہرہ دیتے تھے وہ کمرہ بھی موجود بتایا جاتا ہے۔غرض روایات اور کہانیوں کے طومار ہیں جو ختم نہیں ہوتے خواہ وہ بائبل کے بھی خلاف ہوں بہت ہی سنائے جاتے ہیں۔حضرت عمر نے جب بیت المقدس کو فتح کیا اور گر جا کے اسقف نے گر جا کی چابیاں پیش کر کے گرجا میں نماز کی درخواست کی تھی وہ مقام بھی دیکھا مگر حضرت عمر نے جہاں نماز ادا کی وہ جگہ اب مسجد ہے جس کا منا ر ہے بلند - محراب ہے۔حضرت صاحب نے اس محراب میں ایک سجدہ کیا لمبا اور ہم سب نے حضرت کے ساتھ مل کر دعا کی۔کل ۲ / اگست ۱۹۲۴ء کو حضور نے دوستوں کو یونیفارم میں نکلنے کا حکم دیا اور ترتیب مقرر کی کہ کس کس طرح سے ہم لوگ حضور کے ساتھ رہیں۔ہمارے مقامات اور درجات بتائے جو پھر انشاء