سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 225 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 225

۲۲۵ ہے مگر میں پوچھتا ہوں کہ وہ مغرب کہاں ہے جو کسی دوسری جہت سے مشرق نہیں اور وہ مشرق کہاں ہے جو کسی دوسری جہت سے مغرب نہیں ؟ آؤ ہم اپنے آپ کو ان وہموں سے اونچا ثابت کریں اور اس مرکز خلق کی طرف توجہ کریں کہ جو سب کو جمع کرنے والا ہے۔“ آج حضور کی بعض ملاقاتیں تھیں۔حضور نے ڈاکٹریس کو مع لیڈی وغیرہ دعوت دی ہوئی تھی۔وہ آئے مگر حضور بازار گئے ہوئے تھے۔ڈاکٹر صاحب دیر تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے حضور ۵ بجے کے بعد واپس تشریف لائے۔اس وقت بھی ایک صاحب سپرنٹو والے آئے ہوئے تھے ( سپرنٹو نئی زبان ) - ان سے حضور نے ملاقات کی اور پھر ایک اور صاحب آئے ان سے ملاقات کو بیٹھ گئے اور ۸ بجے کے بعد تک ملاقات ہوتی رہی۔شام کی نماز کے بعد حضور نے کھانا کھایا اور پھر اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے۔حضور آج پھر سخت ناراض ہوئے جب کہ بازار سے واپس آئے اور عرض کیا گیا کہ ڈاکٹر لیس مع لیڈی ولڑکی کے آیا تھا۔حضور کا انتظار کر کے چلا گیا تو حضور منتظمین ملاقات سے سخت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ میں نے جب حکم دے رکھا ہے کہ دن بھر کی ملاقاتوں کی اطلاع صبح کو میرے کمرے میں لکھ کر پہنچا دینی چاہیئے کیوں اس حکم کی تعمیل نہیں کی جاتی اور لوگوں کو ٹھو کر کا موقع یا برے خیالات لے کر واپس جانے کا سامان کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔پروٹسٹ کمیٹی کے ممبروں نے کام شروع کیا اور بعض دوست اپنے اپنے مفوضہ کاموں کے لئے گئے اور آکر رپورٹیں پیش کیں۔اخبارات کے نوٹ جو شہادت کے متعلق تھے یکجا جمع کر کے طبع کرانے کا ارادہ تھا۔کل پر لیس میں بھیجے تو اس نے ۳۰ پونڈ ۵۰۰ کاپی کے مانگے تھے۔آخر نہ چھپوائے۔آج اس میں سے تیسرا حصہ کم کر کے کسی دوسرے پر لیس کو بھیجے تو یہ کام صرف ۳ پونڈ میں ہو گیا۔مکرمی چوہدری فتح محمد خان صاحب کو پورٹ سمتھ جانے کا حضرت نے حکم دیا ہے جہاں وہ ار کو چلے جائیں گے کیونکہ وہاں حضور کا لیکچر ۴ار کو مقرر ہے۔حضور ۱۴ر کو تشریف لے جائیں گے۔