سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 204 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 204

۲۰۴ تیسرے حصہ کی ہوئی ہے۔باقی دو حصے ابھی قابل معائنہ اور درستی ہے۔۱۷ صفحات حضور نے ابھی ترجمہ کے سنتے ہیں۔۸/ستمبر ۱۹۲۴ء : مضمون کی درستی اور تکمیل کے واسطے حضرت اقدس خود مع ماسٹر محمد دین صاحب اور مولوی عبد الرحیم صاحب درد مکان پر ہیں اور کام ہو رہا ہے۔خان صاحب اور سیال صاحب کل بھی مسٹر داس گپتا کے ساتھ کسی ہال کی تلاش میں گئے تھے اور آج بھی گئے ہوئے ہیں تا کہ آخری فیصلہ کر کے آج جلسہ کا انتظام اور اشتہارات کا بندو بست کریں۔کل کے ایٹ ہوم میں مسٹر داس گپتا نے بھی تقریر کی اور واقعہ شہادت کے متعلق لوگوں کو انسانی ہمدردی کے واسطے اُبھارا۔لوگوں سے ووٹ اور وعدہ لیا تھا کہ اس کے متعلق پروٹیسٹ (Protest) کا جو جلسہ ہو گا اس میں خود بھی شریک ہوں گے اور اپنے دوستوں کو بھی لاویں گے۔نقل ایڈریس ایٹ ہوم واقعہ پٹنی کے لینے کی کوشش میں ہوں اگر اردو میں مل گیا تو نقل کر کے شامل ھذا کروں گا۔آج حضرت اقدس نے اکثر ساتھیوں کو سیر کی اجازت دی ہے اور وہ لوگ ویمبلے کی نمائش دیکھنے کو تشریف لے گئے ہیں۔میں نہیں گیا تا کہ رپورٹ بھی مکمل کرلوں اور بعض دوسرے کام جو باقی ہیں پورے کرلوں۔پچھلی ڈاک سے اخبارات نہیں گئے۔اب میں نے ان کو جمع کیا ہے ان کی ایک ایک دو دو کا پیاں بھیجنے کا فکر کر رہا ہوں تا کہ آپ کو بھی یہاں کے حالات کچھ تو پہنچتے رہیں۔الحمد للہ کہ آج دس مختلف قسم کے اخبارات انگریزی میں نے پیکٹ بنا دئیے ہیں جن میں کسی نہ کسی رنگ میں سلسلہ اور حضرت اقدس کا ذکر ہے۔ان کو پڑھنے اور ان کو شائع کرنے کے لئے بہت سے وقت اور بہت بڑی کتاب کی ضرورت ہو گی۔یہ خدائی تائیدات حضرت اقدس کی ذات سے وابستہ اور آپ کی تشریف آوری پر منحصر تھیں ورنہ یہ اعلان اور ایسے اشتہار و اعلان لاکھوں کے خرچ سے بھی ممکن نہ تھے۔مضمون مذہبی کا نفرنس کے لئے حضور نے ہر طرح مکمل فرما کر تو کلاً علی اللہ آج کا نفرنس کمیٹی کو بھجوا دیا ہے اور اس طرح ایک بڑا بوجھ آج حضور کے قلب اور کندھوں سے اُتر گیا ہے۔محنت اور کام تو جس قدر زیادہ خدا دے حضور اس سے خوش ہوتے ہیں اور فارغ رہنے سے گھبراتے ہیں۔