سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 78
سبیل الرشاد جلد چہارم 78 یہ سب نو مبائعین کی لسٹ بنائیں ، کلاسز لگائیں، ان کوٹرینڈ کریں، نظام میں شامل کریں، اپنے اجتماعات میں شامل کریں۔آخر پر حضور انور نے فرمایا: اب مستعد ہو کر کام کریں اور اپنی خامیاں دور کریں۔الفضل انٹر نیشنل 20 مئی 2005ء) قائدین انصار کو کانسٹی ٹیوشن مہیا کریں نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ تنزانیہ کے ساتھ مؤرخہ 13 مئی 2005ء بروز جمعۃ المبارک " مسجد سلام " میں میٹنگ میں حضور انور نے صدر صاحب انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ تمام قائدین کو انصار اللہ کا کانسٹی ٹیوشن (constitution) مہیا کریں۔ان کو علم ہونا چاہئے کہ ان کے شعبہ کا کیا کام ہے۔ان کی کیا ذمہ داری ہے۔حضور انور نے بڑی تفصیل کے ساتھ قائدین کو ان کے شعبہ جات اور کام کے بارہ میں بتایا اور ان کو سمجھایا کہ کس طرح آپ نے اپنے شعبہ کے تحت پروگرام بنانے ہیں اور پھر ان پر عمل کرنا ہے اور کروانا ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ ہر ٹاؤن اور گاؤں میں جہاں انصار اللہ ممبران موجود ہیں وہ اپنی مجلس قائم کریں۔حضور انور نے آمد اور اخراجات کا بجٹ بنانے کے بارہ میں بھی تفصیل کے ساتھ ان کو سمجھایا۔حضور انور نے فرمایا اب وقت ہے کہ تمام ذیلی تنظیمیں فعال ہوں اور مستعد ہوں تو ترقی کی رفتار کئی گنا ہوگی۔الفضل انٹر نیشنل 10 جون 2005ء) کانسٹی ٹیوشن کے مطابق اپنی عاملہ بنائیں اور ہر قائد کو اس کے فرائض سے آگاہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ مشرقی افریقہ میں نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ یوگنڈا کے ساتھ میٹنگ میں مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ (جن کا تقر ر حال ہی ہوا ) کو مورخہ 22 مئی 2005ء بروزاتوار درج ذیل ہدایات سے نوازا۔اپنی عاملہ کا تقرر کر کے باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور اپنی ماہانہ رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں“۔حضور انور نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ کو بڑی تفصیل کے ساتھ انصاراللہ کا سارا نظام سمجھایا اور ہدایت دی کہ کانسٹی ٹیوشن (constitution) کے مطابق اپنی عاملہ بنا ئیں اور کانسٹی ٹیوشن کے مطابق ہر قائد کو اس کے فرائض کا علم ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا ” ہر گاؤں ، قصبہ میں جہاں بھی انصار موجود ہیں وہاں انصار کی مجلس قائم کریں اور اس طرح گراس روٹ لیول سے اپنے کام کو منظم کریں۔حضور انور نے