سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 77 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 77

77 سبیل الرشاد جلد چہارم سے باقاعدہ اپنے اپنے شعبوں کے بارہ میں رپورٹس حاصل کریں، ان کو یاد دہانی کروائیں۔فرمایا مبلغین معلمین سے بھی مدد لیں۔حضور نے فرمایا کہ گراس روٹ سے کام شروع کریں۔حضور انور نے چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ ہر ایک ناصر کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔جو غریب ہیں وہ بھی نظام میں شامل ہوں خواہ وہ آپ کے مقررہ ریٹ کے مطابق نہ بھی دیں۔جو بھی دے سکیں ان سے لیا جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ نے مجلس کا بجٹ اور تمام ضروریات خود پوری کرنی ہیں۔حضور انور نے قائد تبلیغ کو ہدایت فرمائی کہ آپ کی جو 360 مجالس ہیں ان سب میں تبلیغی پلان بنائیں۔یاددہانی کے خطوط بھیجیں اور یاد دہانی کرواتے رہیں جب تک کہ اپنا مقصد حاصل نہ کر لیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ اپنے سالانہ اجتماع پر اچھی مجالس کو سندات خوشنودی اور جو مجلس اول آئے اس کو علم انعامی دیا جائے۔حضور انور نے قائد تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ جو بالکل ان پڑھ ہیں ان کو قرآن کریم ناظرہ پڑھائیں۔صرف نیروبی ریجن میں آپ نے کوشش نہیں کرنی بلکہ سارے ملک میں یہ انتظام کرنا ہے۔حضور انور نے قائد تحریک جدید کو ہدایت فرمائی کہ انصار کوتحریک جدید کے نظام میں شامل کریں۔غرباء کو بھی شامل کریں خواہ وہ ایک شلنگ چندہ دیں۔اسی طرح حضور انور نے قائد وقف جدید کو بھی ہدایت فرمائی کہ اپنے چندہ کے نظام کو منظم کریں اور باقاعدہ فہرستیں بنائیں اور اپنے ممبران کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔حضور انور نے قائد تجنید کو فرمایا کہ آپ تمام مجالس سے اپنی تجنید مکمل کریں۔ممبران کی فہرستیں تیار ہوں جس میں ان کا نام ، والد کا نام، پروفیشن تعلیم وغیرہ کا ذکر ہوں۔فرمایا اپنی تجنید مکمل کر کے رپورٹ بھجوائیں۔حضور نے قائد ایثار کو فرمایا کہ آپ غریب، ضرورتمند لوگوں کی مدد خدمت خلق فنڈ کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔ہسپتالوں کی مدد سے Rural Area میں میڈیکل کیمپ لگا سکتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ غرباء اور ضرورتمند لوگوں کی امداد اور میڈیکل کیمپ لگانے کا پروگرام، یہ دو مقاصد آپ حاصل کر لیں تو یہ آپ کے لئے بہت ہے۔ان دونوں پر توجہ دیں۔حضور نے فرمایا کہ ہومیو پیتھی کیمپ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔حضور نے قائد تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ اس بات کی کوشش کریں کہ ہر ناصر پانچ نمازیں ادا کرے، نماز با جماعت ادا کرے، نماز جمعہ میں باقاعدہ شامل ہو۔خلیفتہ اسیح کے خطبات کو با قاعدہ سنیں۔جو ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں وہ تلاوت قرآن کریم روزانہ با قاعدہ کریں۔کم از کم دو رکوع کی تلاوت کریں۔جو قرآن کریم ناظرہ پڑھنا نہیں جانتے ان کے لئے پیشل درس کا پروگرام ہو۔ان کے لئے جو اچھی آواز میں پڑھنے والا ہے دور کوع کی تلاوت کر دے۔حضور انور نے فرمایا کہ نائب صدر اول کو پیشل ڈیوٹی ایڈیشنل قائد تربیت نو مبائعین“ کی دیں۔