سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 4
سبیل الرشاد جلد چہارم 4 عزم کر کے گھروں کو لوٹیں کہ نظام خلافت کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار رہیں گے اور خلافت احمدیہ کے خلاف ہر شرارت کا سر کچل کر رکھ دیں گے۔جماعت جرمنی خدا کے فضل سے اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے بڑا اہم کام کر رہی ہے اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع " آپ سے خوش گئے ہیں۔اس لئے اب آپ کا فرض ہے کہ آپ نے اسی جذ بہ کو ہمیشہ زندہ اور قائم رکھنا ہے۔اس کے لئے آپ کا قدم آگے سے آگے بڑھنا چاہئے۔آپ نے خلیفہ رابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی دعائیں لی ہیں اور آپ ان کے دل کے قریب رہے ہیں۔میری دعائیں بھی ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق بخشے۔خدا آپ کے ساتھ ہو اور ہمیشہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آپ کی مشکلات دور فرمائے۔آپ کو ہر قسم کی برکتوں ، رحمتوں اور فضلوں کا وارث بنائے۔آمین والسلام خاکسار ( دستخط) مرزا مسرور احمد " خلیفة المسح الخامس (ماہنامہ الناصر جر منی جون تا ستمبر 2003ء) عہد یداران کے خلاف گھروں میں باتیں نہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 27 جون 2003ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔پھر یہ بات واضح کروں کہ کسی بھی قسم کی برائی دل میں تب راہ پاتی ہے جب اس کے اچھے یا برے ہونے کی تمیز اُٹھ جائے۔بعض دفعہ ظاہر اہر قسم کی نیکی ایک شخص کر رہا ہوتا ہے۔نمازیں بھی پڑھ رہا ہے،مسجد جا رہا ہے، لوگوں سے اخلاق سے بھی پیش آرہا ہے لیکن نظام جماعت کے کسی فرد سے کسی وجہ سے ہلکا سا شکوہ بھی پیدا ہو جائے یا اپنی مرضی کا کوئی فیصلہ نہ ہو تو پہلے تو اس عہدیدار کے خلاف دل میں ایک رنجش پیدا ہوتی ہے۔پھر نظام کے بارہ میں کہیں ہلکا سا کوئی فقرہ کہہ دیا ، اس عہد یدار کی وجہ سے۔پھر گھر میں بچوں کے سامنے بیونی سے یا کسی اور عزیز سے کوئی بات کر لی تو اس طرح اس ماحول میں بچوں کے ذہنوں سے بھی نظام کا احترام اٹھ جاتا ہے۔اس احترام کو قائم کرنے کے لئے بہر حال بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے الفاظ میں یہ نصیحت آپ تک پہنچا تا ہوں۔