سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 5

سبیل الرشاد جلد چہارم 5 بہت ضروری ہے کہ واقفین نو کو نظام کا احترام سکھایا جائے۔پھر اپنے گھروں میں کبھی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے نظام جماعت کی تخفیف ہوتی ہو یا کسی عہد یدار کے خلاف شکوہ ہو۔وہ شکوہ اگر سچا بھی ہے پھر بھی اگر آپ نے اپنے گھر میں کیا تو آپ کے بچے ہمیشہ کے لئے اس سے زخمی ہو جائیں گے۔آپ تو شکوہ کرنے کے باوجود اپنے ایمان کی حفاظت کر سکتے ہیں لیکن آپ کے بچے زیادہ گہر از خم محسوس کریں گے۔یہ ایسا زخم ہوا کرتا ہے کہ جس کو لگتا ہے اس کو کم لگتا ہے، جو قریب کا دیکھنے والا ہے اس کو زیادہ لگتا ہے۔اس لئے اکثر وہ لوگ جو نظام جماعت پر تبصرے کرنے میں بے احتیاطی کرتے ہیں ، ان کی اولادوں کو کم و بیش ضرور نقصان پہنچتا ہے۔اور بعض ہمیشہ کے لئے ضائع ہو جاتی ہیں۔واقفین بچوں کو سمجھانا چاہئے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت ہے خواہ تمہاری تو قعات اس کے متعلق کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہوں ، اس کے نتیجے میں تمہیں اپنے نفس کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ان کو سمجھا ئیں کہ اصل محبت تو خدا اور اس کے دین سے ہے۔کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے خدائی جماعت کو نقصان پہنچتا ہو۔آپ کو اگر کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی ہے یا نقصان پہنچا ہے تو اس کا ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے کہ اپنے ماحول، اپنے دوستوں، اپنے بچوں اور اپنی اولاد کے ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔اپنے زخم حو صلے کے ساتھ اپنے تک رکھیں اور اس کے اند مال کے جو ذرائع با قاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں ان کو اختیار کریں" ( خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1989ء) خطبات مسرور جلد 1 صفحہ 149-150 ) عہدہ ایک امانت ہے اس کی حفاظت کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ 8 اگست 2003ء میں فرمایا: "ہمارے نظام جماعت میں عہدیداروں کا نظام مختلف سطحوں پر ہے۔اس زمانے میں ہر احمدی جہاں، جس ملک میں رہتا ہے اس ملک میں دنیاوی سطح پر امانتیں اہل لوگوں کے سپرد کرنے کی کوشش کرتا ہے، ان تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا فرض ہے کہ اپنے اس فرض کی صحیح ادائیگی کرے اور حق دار لوگوں تک اس امانت کو پہنچائے وہاں نظام جماعت بھی ہر احمدی سے خواہ عہدیدار ہو یا عام احمدی اس سے یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی امانتوں کی صحیح ادائیگی کرے۔اب سب سے پہلے تو افراد جماعت ہیں جو نظام جماعت چلانے کے لئے عہد یدار منتخب کرتے ہیں۔ان کا کیا فرض ہے، انہوں نے کس طرح جماعت کی اس امانت کو جو ان کے سپرد کی گئی ہے صحیح حقداروں تک پہنچانا ہے۔تو اس کے لئے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں انتخابات سے پہلے قواعد بھی پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، عموما یہ جماعتی روایت ہے۔دعا کر کے اپنے ووٹ کے صحیح استعمال