سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 3

سبیل الرشاد جلد چہارم 3 انصار اللہ کے عہد میں بیان شدہ ذمہ داریوں کو ہمیشہ نبھانا ہے مجلس انصار اللہ جو معنی کے سالانہ اجتماع 2003ء کے موقع پر انصار کے نام پیغام پیارے انصار الله جرمنی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ جرمنی کے انصار، اللہ کے فضل سے اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پارہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اجتماع کو بہت برکت بخشے اور اس میں شامل ہونے والوں کو اپنی رحمت سے حصہ وافر عطا فرمائے۔كُونُوا أَنْصَارَ اللهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِيُ إِلَى اللَّهِ طَقَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ (الصف :15) آپ سب لوگ وہ چنیدہ افراد ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں انصار اللہ کے الفاظ میں کیا گیا و ہے۔اے وہ لو گو! جو ایمان لائے ہو اللہ کے انصار بن جاؤ! اللہ کے انصار بن جاؤ جیسا کہ عیسی بن مریم نے اپنے حواریوں سے کہا تھا ( کہ ) کہ کون ہیں جو اللہ کی طرف راہنمائی کرنے میں میرے انصار ہوں ؟ حواریوں نے کہا کہ ہم اللہ کے انصار ہیں۔پس اے مومنو! تم اللہ کے دین کے لئے مددگار بن جاؤ اگر چہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی بیعت کرنے والے سب کے سب آپ کے انصار ہیں لیکن حضرت الصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جماعت کے ان افراد کا نام "انصار اللہ " رکھا جن کی عمر چالیس سال سے زائد ہے تا کہ ہمیشہ ان کے مدنظر یہ رہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت اور حضرت مسیح موعود کے مشن کی تکمیل کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہنے کا عہد کئے رکھنا ہے۔پس اس پہلو سے آپ پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔وہ ذمہ داریاں اجمالاً انصار کے عہد میں بیان کر دی گئی ہیں جسے آپ اپنے ہرا جلاس میں دہراتے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اسلام احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کے لئے آخر دم تک جد و جہد کرنی ہے۔اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا ہے اور اپنی اولاد کو ہمیشہ خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہنا ہے اور ان کے دلوں میں خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنی ہے۔یہ اتنا عظیم اور عظیم الشان نصب العین ہے کہ اس عہد پر پورا اترنا اور اس کے تقاضوں کو نبھانا ایک عزم اور دیوانگی چاہتا ہے۔پس اس بابرکت اجتماع کے موقع پر میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع سے یہ