سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 179
سبیل الرشاد جلد چہارم 179 جماعتی سطح پر جو بستیاں یا کمیاں ہیں ان کو ذیلی تنظیموں نے پورا کرنا ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران مورخہ 24 دسمبر 2006ء بیت السبوح فرنکفرٹ میں نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ میں شمولیت فرما کر تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا۔قائدین سے ان کے کام کی تفصیل دریافت فرمائی اور درج ذیل ہدایات سے نوازا۔صف دوم کے انصار میں جو یہ تصور پیدا ہو گیا ہے کہ دس میل سائیکل چلالی اور ٹورنا منٹ کر لئے تو بڑا تیر مارلیا ، آپ کا صرف یہ کام نہیں۔بلکہ اس شعبہ کا مقصد یہ ہے کہ اس عمر کے انصار اپنے آپ کو بوڑھے نہ سمجھنے لگ جائیں اور جس تنظیمی کام کو بڑی عمر کے انصار سر انجام دینے سے قاصر ہوں وہ کام یہ انصار سرانجام دیں۔صف دوم کے پروگراموں میں ورزش اور سائیکلنگ وغیرہ بھی یہ احساس دلانے کے لئے رکھی جاتی ہے کہ ہمارے اندر طاقت اور قوت ارادی ہے جس سے ہم یہ سارے کام کر سکتے ہیں۔پس صف دوم کے سو فیصد انصار کو تبلیغی اور تربیتی کاموں میں شامل کریں۔ذیلی تنظیموں کا مقصد یہ ہے کہ جماعتی سطح پر جوتیاں یا کمیاں ہیں ان کو وہ پورا کریں۔اگر ذیلی تنظیم کے قائد مال یا قائد تربیت نے جماعتی شعبہ مال اور شعبہ تربیت پر ہی انحصار کرنا ہے تو پھر ذیلی تنظیم کا کیا فائدہ ہوا؟ اس لئے اپنے طور پر ان لوگوں کے بارہ میں معلومات حاصل کریں جو نمازوں اور جمعوں میں شامل ہونے میں سُست ہیں۔ان کے جماعت سے عدم رابطہ کی وجہ تلاش کریں اور پھر جماعتی تنظیمی اور ذاتی ہر سطح پر پیار اور محبت سے انہیں سمجھا کر نمازوں میں جمعوں پر اور نظام جماعت کی اطاعت کی طرف لائیں، اس کے بعد چندہ جات کی فکر کریں۔اگر صرف پیسے لینے کی طرف توجہ رکھیں گے تو تربیت کے اصل مقصد سے ہٹ جائیں گے۔پس اس بارہ میں شعبہ تربیت کو فعال کرنے کی بہت ضرورت ہے۔معاون صدر کو اگر صدر مجلس کی طرف سے کوئی کام سپرد نہیں ہوتا تو وہ دعا تو کرسکتا ہے، اپنی تنظیم کے لئے خاص طور پر دو نفل ادا کر سکتا ہے۔آمدن نشستن اور برخاستن یعنی آئے ، میٹنگ میں بیٹھے، بڑی بڑی سکیمیں بنا ئیں اور اٹھ کر چلے گئے ، کے رجحان کو ختم کریں۔اپنے کاموں کی اور میٹنگز میں طے پانے والے امور کی تعمیل کا با قاعدہ جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔جب کوئی نیا شخص کسی عہدہ پر آتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ پچھلی فائلوں کو ضرور پڑھ لے تا کہ اسے علم ہو جائے کہ پہلے کیا کمیاں اور نقائص رہ گئے تھے جنہیں اسے دور کرنا ہے۔اس کے بعد وہ اپنا پروگرام بنائے۔اگر تربیتی کورس بنا کر نو مبائعین کو بھجوائے جائیں اور ان کا با قاعدہ جائزہ لیا جا تار ہے تو تین سال بعد ان نو مبائعین کو جماعت کی Main Stream میں شامل ہو جانا چاہئے ، پھر انہیں نو مبائعین کے کورسوں کی