سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 68 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 68

68 مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔اس قسم کے عبادت کرنے والے آپ بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آپ کو بھی پہنچ رہی ہوں گی۔وہ خدا کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے خدا اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہوگئے یا نا کام مر گئ تو پھر کبھی تیری دنیا میں عبادت نہیں کی جائے گی۔کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔" خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 890-898)