سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 37 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 37

37 کرتی ہے۔آپ ایک روحانی مہمان کو اپنے ملک میں بلا رہے ہیں۔اس لئے آپ کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔تیاری سے مراد دلوں کی صفائی ہے۔کیا یہ شروع ہو چکی ہے۔کیا آپ نے اپنے گھروں کو ٹھیک کرنا شروع کر دیا ہے۔کیا جماعت کا ہر ممبر اپنی ذات کی موجودہ حالت کا جائزہ لے چکا ہے۔اور کیا اس نے اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی کیفیت کو بہتر بنانا شروع کر دیا۔کیا آپ نے اپنے آپ کے لئے جماعت کے لئے اور دورہ کیلئے دعائیں شروع کر دی ہیں۔کیا ہر انڈو نیشین احمدی نے پنجگانہ نمازوں کا التزام شروع کر دیا ہے۔اور کوئی نادہندہ نہیں رہا۔کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی روحانی تربیت کیلئے اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے لئے پوری کوشش اور مکمل توجہ کے ساتھ دعائیں کرتے رہے ہیں؟ کیا انڈونیشیا میں ہر احمدی اپنا کچھ وقت تبلیغ کے لئے وقف کر رہا ہے؟ آپ کے ملک میں بیعتیں کم ہورہی ہیں۔مبلغوں کے کام کے علاوہ تبلیغ کو نظر انداز کیا جارہا ہے معلوم ہوتا ہے کہ ممبران تبلیغ میں کوئی حصہ نہیں لے رہے۔اور یہ کام انہوں نے کلیتہ مبلغوں کے حوالے کر رکھا ہے۔جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بن جاتا۔اور تبلیغ اس کے روز مرہ کا معمول نہیں بن جاتی ہم سارے انڈونیشیا کو جیتنے کا مقصود حاصل نہیں کر سکتے۔تبلیغ بے تکی نہیں ہونی چاہئے۔اسے پہلے سوچ سمجھ کر باقاعدہ طریقے سے کرنا چاہئے انڈونیشین سوسائٹی کے تمام طبقوں کو مخاطب کرنا چاہئے عمر کے ہر حصہ کے لوگوں اور خصوصاً نو جوانوں کو مخاطب کرنا چاہئے۔غیر احمدیوں کو خصوصی سوال و جواب کی محفلوں میں مدعو کرنا چاہئے۔تبلیغ کے لئے سمعی و بصری وسائل۔پروجیکٹر۔ٹیپ ریکارڈر وغیرہ کو استعمال میں لانا چاہئے۔ہر جماعت کے لئے ہر سال نئی بیعتوں کی کم از کم تعداد مقرر کی جائے اور ان کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھا جائے۔ممبران پر تبلیغ کی اہمیت اجاگر کئے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں۔ہم میں سے ہر ایک قرآنی حکم بَلِّغُ مَا أنْزِلَ إِلَيْكَ (مائدہ: 68) کی رو سے اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔ممبران کی ٹریننگ کے لئے اختلافی مسائل پر خصوصی اجلاس اور تقاریر منعقد کرائی جائیں ہماری خواتین کو انڈونیشی خواتین میں تبلیغ کرنی چاہئے خشتی کہ بچوں کو بھی اس جدو جہد میں شامل کیا جائے۔انہیں پروگراموں میں شامل کرنے سے انشاء اللہ مستقبل کے پر جوش مبلغ تیار ہو نگے۔یہ ہیں شرائط میرے دورہ کے لئے۔میں آنے کے لئے تیار ہوں اگر آپ انہیں پورا