سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 36
36 والوں سے ملیں اور ان کی منت کریں اور ان کو سمجھائیں کہ تمہارے گھر بے نور اور ویران پڑے ہیں۔کیونکہ جو گھر ذکر الہی سے خالی ہے وہ ایک ویرانہ ہے اور جس گھر میں بے نمازی پیدا ہور ہے ہیں وہ تو گویا آئندہ نسلوں کے لئے ایک نحوست کا پیغام بن گیا ہے اس لئے ہوش کرو اور اپنے آپ کو سنبھالو اور نمازوں کی طرف توجہ کرو اس سے تمہاری دنیا بھی سنورے گی اور تمہارا دین بھی سنورے گا کیونکہ عبادت میں ہی سب کچھ ہے۔عبادت پر قائم رہو گے تو خدا کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے۔پس یہ نصیحت گھروں کے دروازوں تک پہنچانی پڑے گی اور بار بار وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا کا نقشہ پیش کرنا پڑے گا۔یعنی جو بھی یہ عہد کرے کہ میں گھروں میں نماز کا پیغام پہنچاؤں گا اور گھر والوں کو تاکید کروں گا اور ان کو ہوش دلاؤں گا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں ، اس کو یہ نیت بھی کرنی پڑے گی کہ میں پختہ عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ کام کروں گا کیونکہ ایسا کہنا تو آسان ہے لیکن اس پر عمل بہت مشکل ہو گا۔وجہ یہ کہ چند دنوں کے بعد انسان پر غفلت غالب آجاتی ہے اور وہ اس کام کو جو اس نے شروع کیا ہوتا ہے چھوڑ بیٹھتا ہے۔اس لئے اگر نتیجہ حاصل کرنا ہے تو وَ اصْطَبرُ عَلَيْهَا کے مضمون کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔جب تک خدا تعالیٰ کی اس واضح تلقین کو ہمیشہ مدنظر نہ رکھا جائے کہ نماز کی تلقین میں صبر اور دوام اختیار کرنا چاہیئے اس وقت تک ہم اعلیٰ مقصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔" خطبات طاہر جلد اول صفحہ 285-288) کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی ، روحانی تربیت کے لئے اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے لئے دعائیں کرتے ہیں مجلس انصاراللہ انڈونیشیا کے اجتماع کے موقعہ پر پیغام) ( حضور کا پیغام انگریزی زبان میں تھا جس کا مکمل ترجمہ درج ذیل ہے) پیارے بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانن ! مجلس انصار اللہ انڈونیشیا اپنا دوسرا سالانہ اجتماع مغربی جاوا Manislor Kuningan میں منعقد کر رہی ہے میری دعا ہے کہ اجتماع کامیاب ہو۔اور مجھے اُمید ہے کہ اسے ممبروں کی اخلاقی اور روحانی ترقی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہوگا۔جماعت احمد یہ انڈونیشیا نے مجھ سے انڈونیشیا کے دورہ کی درخواست کی ہے میرے دورہ کی بنیاد اس بات پر ہوگی کہ جماعت انڈونیشیا کس حد تک اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی حالت میں بہتری کی تگ ودو