سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 459 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 459

459 بنے گا۔یہ بدیوں کے لئے وداع کا جمعہ بن جائے گا۔نیکیوں کے لئے نہیں۔ان معنوں میں وداع نہیں رہے گا کہ آپ نے آج پڑھا اور چیٹھی ہوئی اور پھر اگلے سال تک آپ کو کسی جمعہ یا نیکی کی توفیق نہ ملی۔یہ جمعۃ الوداع آپ کی بدیوں کو وداع کرنے کا جمعہ بن جائے گا۔ہر اس چیز کو وداع کرنے کا جمعہ بن جائے گا جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے۔ہر اس چیز کے استقبال کا جمعہ بن جائے گا جو خدا کو پسند ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔" الفضل انٹرنیشنل 28 مارچ 1997 ء ) دعوت الی اللہ کے کام میں اخلاص سے آگے بڑھیں اور جماعت کی تعداد بڑھائیں نو مبائعین کو مجلس انصار اللہ کا حصہ بنائیں) خطبہ عیدالفطر 9 فروری 1997ء) "عبادت کے بعد اپنی ذات میں انسان نہیں ٹھہرا کرتا۔ہر خدا کا عابد بندہ دوسروں کو اس خدا کی طرف بلانے لگتا ہے جس نے اس کو ایک بقا عطا فرمائی ہے، ایک آب بقا پلا دیا ہے اپنے وصل کا۔پس یہ وہ مضمون ہے جس میں جرمنی کا ذکر دو پہلوؤں سے کرنا ہے۔اول یہ کہ مسلسل سالہا سال سے یورپ ہی کے لئے نہیں بلکہ دنیا کی باقی جماعتوں کے لئے بھی جرمنی کی جماعت تبلیغ میں ایک اعلیٰ نمونہ بن چکی ہے۔بکثرت اس میں داعی الی اللہ پیدا ہوئے ہیں اور ایسے جو کم علم ہونے کے باوجود، زیادہ شعور نہ رکھنے کے باوجود پھر بھی تبلیغ کے میدانوں میں اللہ کے ذکر کے ساتھ اس پر توکل کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو پھل بھی ایسے عطا کرتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔بڑے بڑے علماء بھی ان سے متاثر ہو جاتے ہیں۔جن کی زبانیں وہ نہیں جانتے ان کو اشاروں میں تبلیغیں کرتے ہیں اور ان کے اشارے ہی ان کی سمجھ میں آنے لگتے ہیں۔ان کو اس دفعہ ٹارگٹ بہت بڑا ملا ہے۔جرمنی کی جماعت نے جو اپنے تبلیغ کے جوہر دکھائے تو اس کے نتیجہ میں لازماً پھر ان سے توقعات بھی بڑھنی شروع ہوئیں۔گذشتہ سال تمہیں ہزار ، سال کی بیعتوں کا ان کو ٹارگٹ ملا تھا اور اس دفعہ دگنے سے بھی زیادہ کر دیا گیا اور ان سے کہا کہ ہم آپ سے اب ستر ہزار کی توقع رکھتے ہیں تو شروع میں تو تھوڑ اسا کا نپے تھے وہ اور خط مجھے ایسے ہی آئے تھے کہ ڈر گئے ہیں۔میں نے کہا پہلے کونسا آپ نے اپنی کوششوں سے کیا تھا ؟ آگے بڑھیں ، اللہ سے توقع رکھیں اور محنت کریں۔آگے اس کی مرضی ہے۔کوئی ایسا حساب تو نہیں کہ زبردستی گردن پر ہاتھ ڈال کے وصول کیا جائے گا۔ہاں اگر آپ