سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 460 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 460

460 اخلاص سے یہ کام کریں گے اور زیادہ لوگوں کو شامل کر دیں گے تو اللہ چاہے تو اس سے بھی زیادہ مل سکتے ہیں۔بالکل کوئی فکر کی بات نہیں۔دعا کریں، اخلاص سے آگے بڑھیں اتنا ہی کام ہے آپ کا اور چونکہ پہلے آپ کا اخلاص قبول ہو چکا ہے اس لئے میں توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی خدا کی درگاہ میں یہ اخلاص مقبول ہوگا۔چنانچہ ان کی رپورٹ کے مطابق اب تک ستر ہزار وہ انہوں نے ٹارگٹ جس حساب سے میں نے انکو کہا تھا عین اس کو اس طرح انہوں نے بنایا ہے کہ ستر ہزار نہیں بلکہ ستر ہزار چھ سوٹارگٹ بنایا ہوا ہے ان کو میں نے فارمولا دیا تھا کہ اس فارمولے پر کام کریں اس کا جواب ستر ہزار پورانہیں اتر استر ہزار چھ سو آ گیا ہے۔تو انہوں نے چھ سو کی بیخ بھی ساتھ لگائی ہوئی ہے مگر اب تک ان کو دس ہزار بیعتوں کی توفیق مل چکی ہے خدا کے فضل سے اب اس عرصہ میں جس میں گزشتہ جلسہ سالانہ کے بعد بہت سی اور بھی تو جہات ہمارا وقت مانگ رہی تھیں جماعتوں کو میں نے کہا تھا کہ شروع کے تین مہینے تو آپ تربیت پر زور دیں اور تربیتی جلسے کریں ، یہ انتظام کریں کہ سب نئے آنے والے نظام جماعت کا حصہ بن جائیں ان میں خدام لاحمد یہ قائم ہو، انصاراللہ قائم ہو، لجنہ قائم ہو اور وہ پختہ ہو جائیں ان کے اندر ہی نائب عہد یدار بننے شروع ہو جا ئیں۔تو تین ماہ سے بلکہ کچھ زیادہ عرصہ ان کا انہیں کاموں پر صرف ہوا ہے۔پس باقی عرصہ کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے جو تین ماہ سے کچھ زائد بنتا ہے ان کو خدا تعالیٰ نے دس ہزار انعامات آسمان سے عطا فرمائے ہیں۔تو دعا میں یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو برکت دے، ان کو تھکنے نہ دے اور ہمیشہ وہ اس راہ میں آگے سے آگے قدم بڑھاتے رہیں۔لیکن باقی جماعتوں کو بھی میں اس کے ساتھ ہی نصیحت کرتا ہوں کہ یہ عید بھی ضرور منا ئیں کیونکہ دشمن یہ دعوے کر بیٹھا ہے کہ جماعت کی تعداد کم ہوگی۔وہ تو بڑھنی ہی بڑھتی ہے اور ہمیشہ بڑھتی ہے مگر اس سال کو خاص طور پر ان دعاؤں کے ساتھ معمور کر دیں اس سال کو اپنی دعاؤں سے یہ رونق بخشیں کہ ہر پہلے سال سے بڑھکر خدا تعالیٰ تبلیغ کے پھل ہمیں عطا فرمائے اور اس کثرت سے پھل نازل ہوں کہ دشمن کے دل بیٹھنے لگیں۔ان کے پتے پانی ہو جائیں دیکھ کر کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ یہ وہ عظیم نشان ہے جو جب سورج کی طرح روشن ہو کر چھکے گا تو میں امید رکھتا ہوں کہ بہت سے مظلوم لا علم لوگ جو ان ظالموں کے پیچھے لگ کر اپنی زندگیاں برباد کر رہے تھے وہ بڑی تیزی کیساتھ احمدیت کی طرف متوجہ ہوں گے اور انشاء اللہ احمدیت کی تبلیغ کا سلسلہ پہلے سے ہمیشہ زیادہ تر تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(آمین ) ( خطبات طاہر عیدین صفحہ 291 تا 293 )