سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 320
320 لوگوں کو جو باہر سے دیکھتے ہیں ، جو وہ کام کرتے ہیں اُن کے لئے کام آسان ہوتے چلے جاتے ہیں۔وہ سارا دن کام کرتے ہیں اور نہیں تھکتے ، دیکھنے والے حیران ہوتے ہیں کہ کیوں نہیں تھکتے۔اس لئے کہ وہ کام اپنی ذات میں لمحہ بہ لحہ اُن کو جزا دے رہے ہوتے ہیں ، اُن کو طاقت بخش رہے ہوتے ہیں۔پس میں جب کاموں کی تفصیل بیان کرتا ہوں تو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔میں تجربے سے آپ کو بتا تا ہوں کہ دعا اور حکمت اور سلیقے کے ساتھ آپ ہر جگہ اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کریں گے تو مشکل سے مشکل کام بھی آپ کے لئے آسان کر دئیے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے اور آپ کی وساطت سے یہ پیغام تمام دنیا کی جماعتوں اور مجالس کو پہنچ رہا ہے جن جن کانوں تک یہ آواز جائے دوسروں سے سننے والوں سے سنیں اُن کو میں خدا اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ ان باتوں کو ضائع نہ کریں اپنے پلے باندھیں۔ان پر عمل شروع کریں اور دعا کرتے ہوئے آگے قدم بڑھا ئیں۔بہت سے پھل ہیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔خدا کی رحمت نے اُن کو پکا دیا ہے۔آپ نے جھولیاں آگے کرنی ہیں وہ پھل ٹوٹ ٹوٹ کر آپ کی جھولیوں میں گریں گے۔جھولیاں تو آگے کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دعا ہے۔ہاں میں بھول گیا تھا۔یہ افتتاح کے مضمون کی وجہ سے مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ خطبہ ہورہا ہے آج ، اور خطبہ ثانیہ بھی ہو گا۔اس لئے کسی اور دعا کی ضرورت نہیں۔خطبہ کے بعد نماز جمعہ ہوگی اُس میں انشاء اللہ تعالیٰ سب دعا ئیں ہو جائیں گی۔" خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 401-423) ذیلی تنظیموں کو اجتماعات کے لئے حقیقت پسندانہ پروگرام بنانے کی تلقین خطبہ جمعہ 13 اگست 1993ء) " ان تمام اجتماعات سے متعلق میں ایک مرکزی بات جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں یہ سب تربیتی اجتماعات ہیں اور آج کل جبکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت دنیا میں بکثرت پھیل رہی ہے اور رفتار تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے تربیت کی طرف پہلے سے زیادہ گہری نظر کے ساتھ اور مستقل مزاجی کے ساتھ توجہ دینی ہوگی۔مجھے بچپن سے مختلف قسم کے تربیتی اجتماعات میں شامل ہونے کی بھی توفیق ملتی رہی اور وہ اجتماعات منعقد کروانے کی بھی توفیق ملتی رہی۔مختلف جماعتی ذمہ داریوں میں یہ تجربے اطفال الاحمدیہ سے لے کر انصار