سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 545
75 کرنے والی ہم جماعت ہیں اور خدا کا ہر حکم خواہ وہ ثِيَابَكَ فَطَبَرُ (المدثر: 5) کا ہو خواہ وہ اپنے ماحول کو صاف کرنے کے لئے ہو اس پر عمل کرنے والی جماعت ہے۔میں دعا کرتا ہوں اور دیکھوں گا یہ کام میرا ہے۔یہ بھی ایک کام ہی ہے کہ دیکھوں، آپ کی رپورٹیں پڑھوں کہ کتنے محلوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ہفتے کو کل ہفتہ ہے نا، اگلا ہفتہ جو ہے اس کو یا ایک دو دن بعد اگر میں باہر ہوں تو میرے پاس پہلی رپورٹ آ جائے صفائی کے متعلق خدام وانصار کی طرف سے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 709-710)