سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 544 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 544

74 انسانوں کی خدمت بھی جہاد فی سبیل اللہ ہے حضور نے 7 نومبر 1980ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔نفس کو درست کرنا پالش کرنا تا کہ خدا اور زیادہ پیار کرے۔خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے یہ نہیں ڈرنا کہ ہم بھو کے مرنے لگ جائیں گے۔اپنے اوقات دینا خدا کی راہ میں اب یہاں آگئے ہیں یہ بھی ایک جہاد انْفُسَهُمُ ہے۔انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور جلسہ سالانہ میں اور وقف زندگی کا باہر جا کے انسانوں کی خدمت کرنا یہ سارا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه 689) جلسہ سالانہ پر ربوہ کی صفائی کے لئے انصار، خدام، اور لجنہ خصوصی توجہ دیں حضور نے 21 نومبر 1980ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔دوسرے صفائی اور ایک سادگی سے سجاوٹ جو ہے وہ ہر سال ہوتی ہے اور ہر سال یاددہانی بھی میں کراتا ہوں ثواب حاصل کرنے کے لئے۔خدام وانصار اور لجنہ سب کو میں کہتا ہوں کہ آج کے بعد سے ربوہ کی صفائی کا خیال کرنا شروع کر دو۔لجنہ کو میں اس لئے کہتا ہو کہ میرے پاس یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ بہت سی صاف رہنے والی احمدی مستورات اپنے گھروں کی صفائی کر کے مانج کوچ کے سارا گند دروازہ کھول کے گلی میں پھینک دیتی ہیں۔تو گھر صاف ہو جاتے ہیں اور ر بوہ جو ہے گندا ہو جاتا ہے۔اس واسطے آپ ایسا انتظام کریں ، ڈیوٹی لگائے ہرممبر لجنہ کہ اس کے گھر کا جو مرد ہے وہ جو یہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کریں، آج کل تو یہ پلاسٹک کے بیگ بڑے ستے مل جاتے ہیں، مفت بہت سارے مل جائیں گے۔کسی میں کھا د آ رہی ہے کسی میں کچھ دو دو پیسے کے شاید مل جائیں یا مفت مل جائیں۔بہر حال وہ لیں اور ان کو کہیں جو جگہ ہے پھینکنے کی گند کی وہاں جاکے پھینکو۔سارا جسم صاف کر کے ایسی بات ہے کہ اپنے ماتھے کے اوپر مل لینا گند یہ تو ٹھیک نہیں نا۔تو دروازہ تو آپ کا ماتھا ہے اس کو صاف رکھنا یہ لجنہ کا کام ہے اور گلیوں کا کوڑا کرکٹ ہٹانا، گڑھے جو میں چھوٹے چھوٹے ہو جاتے ہیں بارشوں کی وجہ سے اور کئی وجوہات ہیں تو ان کو پر کرنا، جھاڑیاں اُگ آتی ہیں غلط جگہوں پر ان کو کاٹنا۔بعض دفعہ کانٹے والی جھاڑیاں ہوتی ہیں، میں کہتا ہوں ایک مہمان کو بھی اگر کانٹا چھے جلسے کے ایام پر تو ہمارے لئے بڑے دکھ کا وہ باعث بنے گا اور بڑی شرم کی بات ہوگی۔تو یہ صفائی کریں خوب۔غریب جماعت ہیں ہم لیکن ہم سمجھتے ہیں اور خدا کرے کہ ہماری سمجھ درست ہو کہ اللہ تعالیٰ سے پیار