سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 546 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 546

76 $ 1981 انصار اللہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر کے ماحول کو اسلامی بنا ئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 27 مارچ 1981 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیمیں بھی ہیں۔انصار اللہ ہے۔خدام الاحمدیہ مع اس کی شاخ اطفال الاحمدیہ کے اور لجنہ اماءاللہ مع اس کی شاخ ناصرات الاحمدیہ کے۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر د خلیفہ وقت نے بعض معین کام کئے ہیں اور امید رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ عمل میں حسنِ عمل پیدا کریں گی اور حسن عمل بہت حد تک پیدا کر بھی رہی ہیں لیکن انسانی زندگی میں ترقیات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔(خطبہ کے دوران بعض دوست جو دوسروں کے سروں پر سے پھلانگ کر آگے آنے کی کوشش کر رہے تھے کی طرف اشارہ کر کے حضور نے فرمایا لوگوں کے سروں پر سے پھلانگ کے نہیں آنا چاہیئے۔ناقل ) اور اس کے لئے ایک مستقل عمل ، جد وجہد میں تسلسل قائم رکھا جاتا ہے رکھا جانا چاہیے۔بعض دفعہ بعض ممبران ان تنظیموں سے یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ چونکہ مثلاً خدام الاحمدیہ کی ایک تنظیم قائم ہے۔اس لئے ماں باپ کی ساری ذمہ واریاں خدام الاحمدیہ کو سونپ دی گئی ہیں۔انہیں اپنے بچوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔یہ غلط ہے ان تنظیموں نے اپنے اپنے دائرہ عمل میں کام کرنا ہے اور جو جماعت احمد یہ ہے اس نے بڑے وسیع پیمانہ پر اس مہم کے لئے تیاری کرنی ہے جو جماعت کے سپرد کی گئی یعنی اس زمانہ میں اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنا۔خدام الاحمدیہ نگرانی کرتی ہے کہ نوجوان اور اطفال قرآن کریم کی طرف توجہ کریں۔انہیں نماز آتی ہو۔موٹے موٹے مسائل اطفال کو معلوم ہوں۔ایک حد تک قرآن کریم پڑھانے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔یاد دہانیاں کراتے ہیں لیکن جہاں تک گھروں کے ماحول کا تعلق ہے خدام الاحمدیہ کا تو اس سے کوئی تعلق نہیں کہ زید یا بکر یا عمر کے گھر میں کس قسم کا ماحول ہے اور اس گھر میں کیا کوشش ہو رہی ہے اپنے بچوں کی تربیت کی ، ان کے دل میں خدا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنے کے لئے ، اسلام کی عظمتیں ان کے دلوں میں ڈالی جارہی ہیں یا نہیں؟ جو ذمہ داریاں والدین پر یا بڑی عمر کے عزیز وں اور رشتہ داروں پر اور چھوٹی عمر کے بچوں اور بچیوں پر ہیں ان کی طرف توجہ دی جارہی ہے یا نہیں۔خدام الاحمدیہ کو اس کا کیا علم ؟ خدام الاحمدیہ کا تعلق تو ایک خاص دائرہ میں ہے اور اس وقت ہے جب گھر سے بچہ باہر نکلتا ہے۔جب گھر میں ہوتا ہے تو خدام الاحمدیہ کو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔خدام الاحمدیہ کو دین نے بھی اجازت نہیں دی نہ جماعت احمد یہ یہ اجازت دے سکتی تھی خدام الاحمدیہ کو کہ وہ گھروں کے اندر داخل