سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 488
18 مطابق اور جماعت احمدیہ میں اس پاکیزگی کو قائم کرنے کیلئے جس پاکیزگی کے قیام کیلئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ہر بدعت اور بدرسم کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں گے اور اپنے گھروں کو پاک کرنے کے لئے شیطانی وسوسوں کی سب راہوں کو اپنے گھروں پر بند کر دیں گے دعاؤں کے ذریعہ اور کوشش کے ذریعہ اور جد و جہد کے ذریعہ اور حقیقتاً جو جہاد کے معنی ہیں اس جہاد کے ذریعہ اور صرف اس غرض سے کہ خدا تعالیٰ کی توحید دنیا میں قائم ہو ، ہمارے گھروں میں قائم ہو، ہمارے دلوں میں قائم ہو، ہماری عورتوں اور بچوں کے دلوں میں قائم ہو اور اس غرض سے کہ شیطان کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں۔" خطبات ناصر جلد اول صفحہ 758-763) رسالہ ماہنامہ انصار اللہ کو پڑھیں اس سے فائدہ اٹھائیں حضور نے جلسہ سالانہ 1967ء کے دوسرے روز مورخہ 27 جنوری 1967 ء 1ء کے خطاب میں فرمایا۔پھر رسالوں میں’انصار اللہ کا رسالہ، خدام الاحمدیہ کا رسالہ ”خالد“ ہے۔اطفال کا رسالہ تفخیذ الاذہان اور لجنہ اماءاللہ کا رسالہ ” مصباح“ ہے۔جامعہ احمدیہ کا رسالہ ہے۔مکرم ومحترم ابوالعطاء صاحب کا ”الفرقان ان سب رسالوں کو پڑھنا چاہئے اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اگر آپ انہیں پڑھیں گے اور ان سے فائدہ اٹھائیں گے تو علاوہ فائدہ کے آپ کو یہ ثواب بھی پہنچ رہا ہوگا کہ آپ اس طرح ان رسالوں کو زندہ رکھنے میں مدد دے رہے ہوں گے کیونکہ ان میں سے کوئی رسالہ بھی ایسا نہیں جو انسانی تدبیر کے بغیر زندہ رکھا جا سکے۔گوتدبیر میں بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہوا کرتا ہے لیکن تدبیر کوخدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ اس سے اس دنیا میں فائدہ حاصل کیا جائے۔" خطابات ناصر جلد اول صفحه 99-100)