سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 475

5 جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر خدام الاحمدیہ کے سپرد ہے اور خلیفہ وقت کی براہ راست نگرانی میں ہے ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ احمدی نوجوانوں میں تذلل اور تواضع کا جذبہ ابھار کر اسے ان کا شعار بنا دیں گے۔" خطابات ناصر جلد اول صفحه 20 جہاں جماعت قائم ہے وہاں ذیلی تنظیمیں اپنی مجلس قائم کریں حضور نے جلسہ سالانہ 1965 ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب میں فرمایا۔خدام الاحمدیہ کے سپر د جو کام ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں انہیں اور باقی تنظیموں انصار اللہ ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو ان کی بنیادی کمزوری کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو آج ان میں نظر آ رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان ذیلی تنظیموں کی بعض مجالس بہت ہی اچھا کام کر رہی ہیں۔وہ قابل رشک ہیں اور ہماری دعاؤں کی مستحق ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مغربی پاکستان میں ہماری جماعتوں کی تعداد آٹھ سو اور ہزار کے درمیان ہے ان جماعتوں کی بھاری اکثریت ایسی ہے جہاں یہ ذیلی تنظیمیں فعال تنظیم کی حیثیت سے موجود نہیں۔ہمیں تمام نو جوانوں کو چاہئے وہ لاہور کے رہنے والے ہوں یا کسی چھوٹے سے قصبے کے رہنے والے ہوں۔تمام بہنوں کو چاہئے وہ کراچی کی رہنے والی ہوں یا سندھ کے کسی دُور افتادہ گوٹھ کی رہنے والی ہوں اور تمام انصار کو چاہئے وہ ڈھاکہ کے رہنے والے ہوں یا چٹا گانگ کے ہل ٹریکس Hill) (Tracks یعنی پہاڑی علاقوں میں کسی جگہ ان کی رہائش ہو مدعا کہ ان سب کو کم از کم اس معیار تک ضرور لانا ہے اور جلد تر لانا ہے اس کے بغیر ہماری ترقی میں تیزی پیدا نہیں ہوسکتی اور نہ اس میں وسعت پیدا ہو سکتی ہے۔اس کے بعد پھر ان تمام ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ وہ ہر اس مقام پر جہاں جماعت احمد یہ قائم ہے اپنی مجلس کو منظم کریں آٹھ دس ہیں یا تمھیں یا چالیس پچاس مجالس کا فعال اور ایکٹو (Active) ہونا ہماری تسلی کا موجب نہیں اور نہ ہی اس طرح ہم خدا تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔پس جہاں جہاں جماعتیں پائی جاتی ہیں وہاں یہ تنظیمیں ہونی چاہئیں اور پھر فعال قسم کی ہونی چاہئیں۔اگر آئندہ سال تک ہر جماعت میں یہ ذیلی تنظیمیں فعال قسم کی قائم ہو جائیں تو میں بھی خوش ہوں گا۔آپ بھی خوش ہوں گے اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ ان سے خوش ہوگا اور انہیں اپنے فضلوں اور