سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 474
4 دوستوں کو ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری کی طرف توجہ کرنی چاہئے حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ماہنامہ انصار اللہ مجلس انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کی پالیسی بھی مخصوص نوعیت کی ہے اور اسے خاص غرض کے لئے جاری کیا گیا ہے۔جن لوگوں نے یہ رسالہ دیکھا ہے انہوں نے نوٹ کیا ہو گا کہ اس میں اشتہارات نہیں ہوتے اس میں زیادہ تر تربیتی مضامین ہوتے ہیں اور تبلیغ کو بالواسطہ طریق سے مد نظر رکھا جاتا ہے کیونکہ تربیت خود اشاعت مقصد اور اشاعت عقائد کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔دوستوں کو اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کرنا چاہئے۔" (خطابات ناصر جلد اول صفحہ 8) ذیلی تنظیموں کے سپر د جو کام ہے ان کو بجالانے میں وہ بہترین رضا کار ثابت ہوں حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب میں فرمایا۔ان تینوں تنظیموں یعنی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے علاوہ حضرت مصلح موعود نے جماعت میں کچھ ذیلی تنظیمیں بھی قائم کی ہیں اور وہ ذیلی تنظیمیں مجلس انصار اللہ، مجلس خدام الاحمدیہ مجلس اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ ہیں۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر د جو کام حضرت مصلح موعود نے کئے وہ اصولاً تین قسم کے ہیں بعض کام جماعتی تنظیموں کے رضا کار کے طور پر ان کے سپرد کئے گئے تھے کیونکہ وہ کام ان کے اپنے نہیں تھے بلکہ وہ کام جماعتی تنظیموں کے تھے اور ان ذیلی تنظیموں سے کہا گیا تھا کہ وہ رضا کار کے طور پر وہ کام کریں۔پھر بعض کام ایسے تھے جو ان کے سپر د جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر کئے گئے تھے۔وہ کام نہ ان کے اپنے تھے اور نہ صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے تھے بلکہ وہ جماعتی نظام سے تعلق رکھتے تھے جو صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے مجموعہ کا نام ہے اور جس کی نگرانی خلیفہ وقت کے سپرد ہے اور کچھ کام بطور نوافل کے خودان کے سپرد کئے گئے تھے وہ ان کے اپنے کام تھے۔میں ان تنظیموں سے کہوں گا کہ جو کام ان کے سپر د جماعتی تنظیموں یا جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر سپرد کئے گئے ہیں ان کو بجالانے میں وہ بہترین رضا کا رثابت ہوں مثلاً تربیت کا کام ہے وہ