سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 476
برکتوں سے نوازے گا۔" 6 خطابات ناصر جلد اول صفحه 21-22) ذیلی تنظیموں کے اچھے اور خوشکن نتائج سے حضرت مصلح موعود کا نام زندہ رہے گا حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے تیسرے روز 21 دسمبر کو اختتامی خطا ہمیں فرمایا۔اس میں شک نہیں کہ صدر انجمن احمد یہ جس کو موجودہ شکل حضرت مصلح موعود نے دی ہے تحریک جدید جسے آپ نے قائم کیا ہے اور وقف جدید جسے آپ نے جاری کیا ہے اسی طرح مجلس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ، ناصرات الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ جو ذیلی تنظیمیں آپ نے قائم فرمائی ہیں یہ سب ( بنیادی اور ذیلی تنظیمیں ) جب تک قائم رہیں گی اور جب تک ان کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں گے (اور ہم اپنے رب سے امیدرکھتے ہیں کہ قیامت تک ان تنظیموں کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں گے ) اس وقت تک حضرت مصلح موعود کا نام زندہ رہے گا اور دنیا عزت کے ساتھ آپ کو یاد کرتی رہے گی۔" خطابات ناصر جلد اول صفحہ 34-35)