سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 432 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 432

سبیل الرشاد جلد دوم 432 کرے گا وہ شیطان کا چیلا ہو جائے گا۔رپورٹ کے اگلے حصے کے بارہ میں سن کر حضور نے دریافت فرمایا: صف دوم کی تعریف کیا ہے۔زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ جو انصار ۴۰ سے ۵۵ سال کی عمر کے ہیں وہ انصار کی صف دوم کہلاتے ہیں۔سائیکل کا فائدہ پھر فرمایا۔سائیکل چلانے سے انسان کو کیا فائدہ ہے۔اس پر زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ یہ ایک قسم کی ورزش ہے۔اور تمام بیماریوں سے بچاتی ہے مثلا دل کی بیماری وغیرہ سے۔پھر فرمایا۔تمام بیماریوں سے نہیں۔صحت کو ٹھیک کرتا ہے اور دل کے لئے سائیکل چلانا بہت اہم ہے۔پھر دریافت فرمایا بنیادی طور پر دو قسمیں سائیکلوں کی کون سی ہیں۔سائیکلیں دونوں ہی دو پہیوں والی ہیں۔ایک سائیکل ہے جو چلے بغیر کلو میٹر بتاتی جاتی ہے کہ آپ اتنا چل لئے۔وہ صرف ورزش کے لئے ہے۔یعنی اپنے کمرے میں آپ اُس کے اوپر بیٹھ کے دو چار کلو میٹر سائیکل چلا لیتے ہیں۔ورزش کے لئے بہت سارے مریضوں کے لئے بھی دے دیتے ہیں۔یہاں بھی بنتی ہے۔کراچی میں بھی بن رہی ہے میرا خیال ہے کئی سال سے شروع ہے۔لیکن بہت لکھی ہے ابھی تک۔قیمتیں بھی نسبتا کم ہیں۔میں نے پچھلے سال اپنی Exercise کے لئے جرمنی سے خریدی تھی میرے پاس پہلے بھی تھی وہ بہت پرانی ہو گئی تھی تو اُسی دکان پر دوسری سائیکل بھی تھی۔دو ہزار ، اڑھائی ہزار میں اچھی سائیکل تھی۔اس لحاظ سے تو ہمارا ملک مہنگا نہیں۔لیکن وہ بہت خوبصورت بنی ہوئی اور بہت اچھی اور پائیدار تھی۔ایک تو یہ ہے کہ مثلاً بوٹ ہے۔ایک بوٹ ہے یہاں کا بنا ہوا ہے اور میرے خیال میں بہت سارے باپ جو ہیں وہ میری تصدیق کریں گے کہ پچاس ساٹھ روپے اس کی قیمت ہو گی یا شاید اس سے زیادہ اور سال میں تین چار دفعہ وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔نئے لیں اور بالکل چیتھڑے اڑ جاتے ہیں اُن کے۔اور ایک بوٹ ہے جس کو سات سال استعمال کرنے کے بعد میں ویسے ہی تنگ آ گیا۔اس کو تو میں نے ایک اور صاحب کو دے دیا۔میں نے کہا لینا ہے تو لے لو۔انہوں نے کہا ہاں دے دیں۔اُس میں بالکل کوئی فرق ہی نہیں پڑا تھا۔بہترین خدمت لیں انسان کو خدا تعالیٰ نے خالی یہ نہیں کہا کہ ساری چیزیں اس عالمین کی میں نے تیری خدمت پہ لگا دیں۔یہ بھی ساتھ ہی کہا اور وہ زیادہ بڑا نعام ہے کہ عالمین کی ہر شے سے بہترین خدمت لینے کی عقل