سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 271 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 271

سبیل الرشاد جلد دوم 271 رکن ہیں۔صرف اُس کی طرف منسوب نہیں ہوتے بلکہ ہمارے اندر ایک اسلامی رُوح پائی جاتی ہے۔پس میں نے اعلان کیا کہ جو ضلع اپنے ماحول کے اندر اس طرح ملاپ کرے گا میں اُسے ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔چھ ماہ کے اندر سر گودھا نے سائیکل سوار وفود بھیج کر جن میں سے بعض وفود میں انصار بھی شامل تھے۔اپنے ضلع کے ایک ہزار اسی کے قریب گاؤوں میں سے ایک ہزار انتالیس گاؤوں کے ساتھ ملاپ کیا۔لیکن ، سیالکوٹ کے انصار یہاں بیٹھے ہیں نا ؟ سیالکوٹ اس معاملہ میں بڑا پیچھے رہا ہے۔حالانکہ وہاں بہت سی جماعتیں ہیں۔اُنہوں نے توجہ ہی نہیں کی۔سیالکوٹ ان ضلعوں میں سے ہے جہاں بڑی جماعتیں ہیں۔اور جنہوں نے اس امر کی طرف سب سے کم توجہ کی۔مجھے بڑی شرم آئی کیونکہ سیالکوٹ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات بھی ہیں۔میں وہاں گیا بھی ہوں۔بلکہ مجھے پھر خیال آیا کہ شاید میرا قصور ہو۔اور میری غفلت اور کوتا ہی ہو۔پاکستان بننے کے بعد سیالکوٹ ایک طرف پڑ گیا۔جو ہمارے عام سفر کے دوران راستے میں نہیں آتا۔تو میں نے سوچا کہ اگر مناسب جگہیں تلاش کی جائیں ( جو میں کروں گا ) اور میں ایک آدھ دن کے لئے سال میں دو تین مرتبہ جاتا رہوں اور وہاں دوستوں سے ملوں اُن سے پیار کروں۔پیار سے اُنہیں سمجھاؤں کہ تمہارے اوپر یہ ذمہ داریاں ہیں۔انہیں نبھاؤ۔ستی نہ کرو۔آپس کی لڑائیاں چھوڑ دو۔جھگڑے ختم کرو۔اپنی پوری توجہ اپنے مقصود کی طرف کرو۔اور یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تمہاری راہ کا کا نشانہ بنیں۔پھر اللہ تعالیٰ فضل کرے تو ان کے اندر بھی وہ زندگی پیدا ہو جائے گی۔زندہ تو وہ ہیں۔کوئی احمدی سوائے منافق کے مردہ نہیں۔سو وہ جماعتیں زندہ تو ہیں مگر سوئی ہوئی ہیں۔ان کو بیدار کرنا ضروری ہے۔اس کے لئے کوشش کریں گے۔لیکن اس وقت میں اُن تمام اضلاع کو توجہ دلاتا ہوں جنہوں نے اس طرف پوری توجہ نہیں دی کہ یہ تو سالانہ مقابلہ ہے اور اگلے سال کا ایک ہزار روپے کا انعام اُس ضلع کو ملے گا ؟؟ اگلے سال کی کوششوں میں جو اول آئے گا۔اُس کا وقت میں نے مستقل طور پر اب پندرہ ستمبر رکھ دیا ہے۔پندرہ ستمبر تک رپورٹیں آنی چاہئیں۔اور پھر یہاں جائزہ لے کر انعام کا فیصلہ ہو جائے گا۔اگر اس نسبت سے بھی بیس فیصد تعداد ان سائیکل سوار وفود میں انصار کی ہوگی اور جو ضلع اول آیا ہے مثلاً اگر سو (۱۰۰) وفود سائیکل سواروں کے باہر گئے تو بیس فیصد انصار بھی گئے ہیں تو پھر میں انعام انصار اللہ کے اجتماع میں دیا کروں گا۔اور اگر خدام الاحمدیہ نے آپ کو آگے نکلنے نہیں دیا یا آپ کو وہ پوری طرح بیدار نہیں کر سکے تو پھر انعام خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں دیا جائے گا۔ممکن ہے اس میں کوئی تبدیلی ہو۔لیکن فی الحال میں یہی اعلان کرتا ہوں۔اب جس ضلع کے ہر گاؤں کے متعلق آپ کا کوئی نہ کوئی احمدی واقف ہونا چاہئے۔ایک گاؤں