سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 218 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 218

218 سبیل الرشاد جلد دوم پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم قرآن کریم کی اشاعت کے لئے انتہائی کوشش کرو گے ( خواہ وہ دنیا کی نگاہ میں دس روپے ہو یا دس آنے ہو یا دس پیسے ہو ) تو اللہ تعالیٰ تم پر اپنے انتہائی فضل کرے گا اور اللہ تعالیٰ کے انتہائی فضلوں کا تو شمار بھی نہیں ہو سکتا اور اللہ تعالیٰ جو فضل نازل کرتا ہے انہیں ہم اپنی زندگیوں میں دیکھ رہے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑا عظیم وعدہ دیا ہے۔ہمیں یہ خوف نہیں کہ ہماری کوششیں رائیگاں جائیں گی۔البتہ ہمیں یہ خوف ضرور ہے کہ ہماری کوششوں میں شیطانی وساوس کا گھن نہ لگ جائے۔لیکن ہمیں ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ فکر پیدا نہیں ہوتی کہ اگر ہم نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی محبت میں محو ہو کر کوئی کوشش کریں گے تو وہ ضائع چلی جائے گی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے کہ ہماری ایسی کوششیں ضائع نہیں جائیں گی۔دنیا کی جنت اور ہماری ذمہ داری پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فی جَنَّةٍ عَالِيَةٍ کہ ایسے لوگوں کو جنت ملے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس زندگی کی بھی ایک جنت ہے اور اُس زندگی کی بھی ایک جنت ہے اور یہاں کی جنت بھی۔یعنی اس دنیا کی جنت بھی جَنَّةٍ عَالِيَة کی مصداق ہے۔جنت کی زندگی کے متعلق قرآن کریم نے جو بیانات دیئے ہیں۔وہ اس پر بھی چسپاں ہوں گے اور دنیا کی جنت میں بھی لا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِیة کوئی لغو بات نہیں کی جائے گی۔دراصل اس میں ایک مومن پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔آج میں سوچ رہا تھا تو میرا دماغ اس طرف گیا کہ دنیا کامیابی کے بعد لغو باتوں میں مشغول ہو جاتی ہے۔بچے میٹرک کا امتحان دے کر آتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اب ہم فارغ ہیں اور بیٹھ کر گپیں ماریں گے۔یہی حال ایف ، اے کے امتحان دینے کے بعد ہوتا ہے بی۔اے۔کے امتحان دینے کے بعد ہوتا۔ایم اے کے امتحان دینے کے بعد ہوتا ہے اور اجتماعات کے بعد ہوتا ہے۔مثلاً اب آپ یہاں سے واپس جائیں گے تو کہیں گے آؤ ذراستا لیں۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً خدا کی جماعتیں لغو باتوں میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا کرتیں۔جلسہ سالا نہ ہوتا ہے۔دماغ تھکے ہوتے ہیں دعائیں کر کے اور باتیں سُن کر۔مگر ایک عقی انسان کا دماغ باتوں کو ذہن میں حاضر رکھنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔کیونکہ لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةً کی رو عقلمند