سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 182
182 سبیل الرشاد جلد دوم ریسیپشن (Reception) کافی ہے۔وہاں جو لوگ آئیں گے ان سے ملاقات ہو جائے گی۔دوسری ریسیپشن ایک ملک میں نہ رکھو۔انہوں نے کہا کہ اتنا تعلق رکھنے والا ہے یہ شخص اور اتنا گھائل ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت سے کہ ہمارے یہ بہت پیچھے پڑ گیا ہے۔اس کی پیشکش کو ماننا چاہئے ور نہ اس کی دل شکنی ہوگی۔میں نے کہا کہ اچھا ایک جگہ رکھ لو۔اس موقع پر وہ کھڑے ہوئے۔انہوں نے اپنی تقریر شروع ہی یہاں سے کی کہ میں احمدی نہیں ہوں لیکن آپ کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ اس صدی کے شروع میں لوگ اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے اور ہم اب اپنی گرد نہیں فخر سے اونچی کر کے اسلام کا نام لیتے ہیں۔اور یہ احمدیت کی بدولت ہے۔یہ لوگ یعنی احمدی مبلغین آئے اور انہوں نے ہماری فضا کو بدل دیا تو چونکہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین موجزن و منعکس ہوتے دیکھا اس لئے پیار کیا ، اور اسی لئے جماعت سے پیار کیا ، اسی لئے خلافت سے پیار کیا۔تو یہ وعدے جو ہمیں دیئے گئے ہیں ہم نے منافقوں کی طرح یہ نہیں کہنا کہ خدا اپنے وعدے کا سچانہیں ہے۔خدا تعالیٰ کے وعدے تو ہم نے اپنی زندگیوں میں بچے ہوتے دیکھ لئے اور وہ جو اگلا زمانہ ہے وہ بڑی تیزی کے ساتھ اسلام کے آخری غلبہ کی طرف رواں دواں ہے، تو دنیا جب عدم علم کی وجہ سے کچھ اور بجھتی ہے، ہمارے دل میں ان کے لئے زیادہ رحم پیدا کرتی ہے، غصہ نہیں پیدا کرتی ، نفرت نہیں پیدا کرتی ، دشمنی نہیں پیدا کرتی ، کسی فرد واحد کے ساتھ دشمنی ہمارے نزدیک جائز نہیں ہے۔ہاں ہم بدی سے ، ہم بُرائی سے ، ہم گند سے دشمنی کرتے ہیں ، اس کو ہم مٹانا چاہتے ہیں۔چونکہ ہم مومن ہیں اس لئے منافقانہ نعرہ نہیں لگا سکتے اور چونکہ ہم مومن ہیں اس لئے بزدلا نہ نعرہ نہیں لگا سکتے۔میں نے ان کے چہروں پر اس قسم کی خوشی دیکھی کہ انسان بیان نہیں کرسکتا۔میں ایک روز سوچ میں پڑ گیا اور میں نے یہ دعا کی کہ اے خدا یہ مسئلہ مجھے سمجھا کہ ان کو کیا حق پہنچتا ہے کہ یہ اتنے زیادہ خوش ہوں۔پھر میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے ڈالا اور میں نے تقریر میں کہا کہ تم اپنی جگہ اس لئے خوش ہو کہ تاریخ احمدیت میں پہلی بار اور تمہاری زندگیوں میں پہلی بار وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے محبوب روحانی فرزند تھا ، مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام، اس کا خلیفہ تمہارے اندر آیا ہے، تم نے اس کی باتیں سنیں ، تم نے اسے دیکھا، تم نے اس کی برکات سے حصہ لیا، تم اپنی جگہ خوش اور تمہیں خوش ہونا چاہئے ، آج تمہارے لئے خوشی کا دن ہے اور میں بھی خوش ہوں بہت ہی خوش ہوں۔اس وجہ سے کہ آج سے قریباً اسی سال پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند نے جب اللہ تعالیٰ کا حکم پا کر اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو تمام بنی نوع انسان ۸۰