سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 183
183 سبیل الرشاد جلد دوم کے دلوں میں بٹھانے کے لئے ایک دعوے کیا اور ایک آواز بلند کی اس وقت وہ اکیلی آواز تھی۔آپ حیران ہوں گے کہ بہت ساروں کے ذہن میں نہیں ہوگا کہ جب دوسو علماء نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کفر کا فتوے الگایا تو آپ نے اس وقت ایک شخص سے بھی بیعت نہیں لی تھی یعنی آپ یکہ و تنہا تھے اور اس وقت کے جو دوسو علماء تھے چوٹی کے انہوں نے کفر کا فتوے الگایا۔میں نے انہیں کہا کہ اس اکیلی آواز پر ساری دنیا کی طاقتیں اکٹھی ہو گئیں اور مجتمع ہو گئیں۔اس اکیلی آواز کو خاموش کرنے کے لئے۔لیکن وہ خاموش نہیں رہ سکی۔میں تمہاری آوازوں میں اس آواز کی بازگشت سُن رہا ہوں اور اس لئے میں خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔پختہ ایمان جو ہے اس کے بعد دل میں یہ خیال پیدا نہیں ہوسکتا کہ پتہ نہیں اللہ تعالٰی وعدے پورے کرے گا یا نہیں۔جس کے دل میں ایسا خیال پیدا ہوتا ہے وہ منافق ہے۔ایمان لانے کے بعد یہ خیال پیدا نہیں ہونا چاہئیے کہ پتہ نہیں کہ خدا کے مقابل پر کوئی مادی طاقت جیتے گی یا شکست کھائے گی۔خدا کے مقابلہ میں کون جیت سکتا ہے۔بلا وجہ تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں نہیں کہا۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِايَتِى ثَمَنًا قَلِيلًا ) کہ تم انسانوں میں سے کسی انسان سے خوف نہ کھاؤ۔صرف مجھ سے ڈرو اور اس بات سے ڈرو کہ میں تم سے ناراض نہ ہو جاؤں۔اگر تمہارے دل میں یہ خشیت رہی ، اگر تم نے اپنی سی کوشش کی کہ میری ناراضگی مول نہ لو تو پھر میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔میں تمہیں اپنی گود میں بٹھا لوں گا۔پھر وہ کونسا انسان ہے جس کی طاقت میں ہے کہ اس شخص پر حملہ کرے جو خدا تعالیٰ کی گود میں بیٹھا ہے۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ تمہیں لوگوں سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔ایک ہستی ہے اس کی خشیت دل میں پیدا کرو، اس کا خوف دل میں پیدا کرو، یہ خوف نہیں کہ وہ ضرر پہنچانے والی ہستی ہے بلکہ یہ خوف کہ جو فائدہ وہ پہنچانے والی ہے اس سے ہم محروم نہ ہو جائیں۔ہماری کسی گندگی کی وجہ سے ، ہماری کسی غفلت کے نتیجہ میں وہ ہمیں اپنی گود سے اتار کر نیچے نہ رکھ دے۔(اس موقعہ پر حضور اقدس نے اپنی دونوں باہوں کو پھیلا کر بتایا ) ہمارے لئے تو یوں اس نے اپنی باہوں کو کیا ہوا ہے۔ہم اس کی باہوں کے حلقے میں ہیں۔کون سی دنیا کی طاقت ہے کہ جو یہ حلقہ تو ڑ کر ہمارے تک پہنچ سکے۔کوئی نہیں پہنچ سکتا۔تم بزدلی سے آلودہ نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی خشیت دل میں پیدا کرو : حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں سمجھانے کے لئے فرمایا ہے کہ مومن بزدل نہیں ہوا کرتا۔جو خدا سے تعلق رکھتا ہے، جس کا خدا پر توکل ہے ، جس نے خدا سے طاقت لینی ہے ، جس نے سوره مائده آیت ۴۵