سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 130
سبیل الرشاد جلد دوم 130 آپ لوگ قرآن کریم پر غور نہیں کرتے۔بعض سمجھ دار لوگ دنیوی لحاظ سے بڑے پڑھے لکھے انہیں یہ احساس ہے کہ ہم سے بڑی غفلت ہوئی ہے کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد سے قرآن کریم نہیں پڑھا۔ایک موقعہ پر جب میں نے اس طرح کہا کہ آپ لوگ قرآن کریم پر غور کریں تو مجھے یاد ہے کہ ایک بڑے اچھے سمجھ دار وکیل کہنے لگے کہ ہم تو مشکل سے ناظرہ پڑھ سکتے ہیں ترجمہ نہیں آتا۔غور کیسے کریں گے۔میں نے اُن سے کہا کہ یہ آپ کی پہلی ذمہ داری ہے کہ آپ قرآن کریم کو سیکھیں پھر دوسری قسم کی ذمہ داری جو ہے اس کے ادا کرنے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے انسانی معاشرہ میں ہر انسان کی عزت نفس اور اس کا شرف اور مرتبہ قائم کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زبان سے یہ کہلوایا: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ میں تمہارے جیسا انسان ہوں اور تم میرے جیسے انسان ہو۔حالانکہ اپنی قوتوں ، استعدادوں اور کمالات کے لحاظ سے کوئی انسان آپ کا ہم پلا نہیں۔جس رنگ میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان قوتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کی توفیق دی اس قسم کی توفیق ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی یہی وجہ ہے اور یہی حقیقت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کی ہے کہ ہماری بصیرت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی دائیں طرف عظمت اور جلال کے تخت پر بیٹھا ہوا دیکھتی ہے۔کوئی ایسی خبر اور خوبی نہیں جو قرآن کریم میں بیان ہونے سے رہ گئی ہو۔اور کوئی اور جگہ نہیں جہاں سے یہ خیر و خوبی ہمیں مل سکتی ہو اور یہی ہدایت ہے جس میں سے ہمیں سب کچھ مل سکتا ہے اور اس کو ہمیں چھوڑ نا نہیں چاہئے۔لیکن ہم میں سے کتنے ہیں جو اس حقیقت کو پہچانتے اور اس یقین پر قائم ہیں کہ سوائے اس تعلیم پر عمل کرنے کے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ہاتھ میں دی ہے کسی خیر اور برکت کو کامل طور پر حاصل نہیں کر سکتے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا اتنا احساس تھا اور آپ کا اپنے ماحول میں دوسروں سے اتنا حسین سلوک تھا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔میں آپ کی سوانح میں سے چند مثالیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فارسی نظم جو ابھی پڑھی گئی ہے۔میں نے تو ان کو شروع میں کہا تھا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھتے تو میں آپ کو یہی نظم پڑھنے کو کہتا۔اتفاق سے انہوں نے یہی نظم پڑھ دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام کے سورہ حم السجدۃ آیت ۷