سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 81 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 81

سبیل الرشاد جلد دوم 81 سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعلی کا افتاحی خطاب فرموده ۲۵ را خاء۱۳۸۹ هش ۲۵ اکتو بر ۱۹۶۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے تیرہویں سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے مورخہ ۲۵/اکتوبر ۱۹۶۸ء جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا متن ذیل میں افادہ احباب کے لئے درج کیا جاتا ہے۔سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مقصد کے لئے مبعوث کئے گئے تا کہ آپ اسلام کا نور تمام دنیا میں پھیلائیں اور اس نور کو دنیا کے سب اندھیروں پر غالب کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی دعویٰ کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ میں دنیا میں یہ اعلان کروں کہ اسلام کا نور تمام دنیا میں پھیل جائے گا اور اس کو پھیلنے سے کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔آپ فرماتے ہیں : یہ لوگ یا درکھیں کہ ان کی عداوت سے اسلام کو کچھ ضر ر نہیں پہنچ سکتا۔کیڑوں کی طرح خود ہی مر جائیں گے مگر اسلام کا نور دن بدن ترقی کرے گا۔خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اسلام کا نور دنیا میں پھیلاوے۔۔۔اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ۔اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔یقیناً سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجز دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ اب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۲۵۵ طبع دوم