سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 64
۶۴ ہے کہ احباب جماعت نے تا حال انصار اللہ کی تنظیم میں وہ کوشش نہیں کی جو کرنی چاہئے تھی۔اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا ابھی کوئی دفتر وغیرہ بھی نہیں۔مگر دفتر قائم کرنا کس کا کام تھا۔بے شک اس کے لئے سرمایہ کی ضرورت تھی مگر سرمایہ مہیا کرنے سے انہیں کس نے روکا تھا۔شاید وہ کہیں کہ خدام الاحمدیہ کو تحریک جدید سے مدد دی گئی ہے۔مگر ان کی مدد سے ہم نے کب انکار کیا۔ان کو بھی چاہئے تھا کہ دفتر بناتے اور چندہ جمع کرتے۔اب بھی انہیں چاہئے کہ دفتر بنائیں ،کلرک وغیرہ رکھیں،خط وکتابت کریں، ساری جماعتوں میں تحریک کر کے انصار اللہ کی مجالس قائم کریں اور چالیس سال سے زیادہ عمر کے سب دوستوں کی تنظیم کریں۔ملاقات کے وقت عہدیدار آگے بیٹھا کریں۔میں ہمیشہ یہ کہتا رہا ہوں کہ ملاقات کے وقت پریذیڈنٹ اور سیکرٹری آگے بیٹھا کریں، اور بتائیں کہ یہ فلاں صاحب ہیں اور یہ فلاں۔تا مجھے جماعت کے لوگوں سے واقفیت ہو اور یہ بھی معلوم ہو سکے کہ سیکرٹری اور دوسرے عہد یدار ٹھیک طور پر کام کر رہے ہیں یا نہیں۔پہلے اس پر عمل ہوتا رہا ہے اور یہ بھی میں دیکھتا رہا ہوں کہ عہد یداروں کا کام تسلی بخش رہا ہے۔مگر اب کچھ عرصہ سے اس میں نقص واقع ہونے لگا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نئی پود کو کام کے لئے تیار نہیں کیا جاسکا۔پریذیڈنٹ کا پوچھو تو کہا جاتا ہے کہ وہ بیمار ہے گھر پر ہے۔سیکرٹری کہاں ہے، وہ بھی نہیں آیا۔حالانکہ چاہئے یہ کہ اگر پریذیڈنٹ بیمار ہے، اور اسے علیحدہ بھی کرنا مناسب نہیں سمجھتے تو بے شک علیحدہ نہ کرو مگر ایک نائب بنادو۔سیکرٹری کو بے شک نہ ہٹاؤ مگر ایک نائب سیکرٹری بنا دو۔تا اس کی وفات تک دوسرا آدمی تیار ہو سکے اور پرانوں کی جگہ لینے والے نئے آدمی تیار ہوتے رہیں۔ور نہ کام کو سخت نقصان پہنچے گا۔پرانے آدمیوں کے فوت ہو جانے پر اگر کوئی کام سنبھالنے والے نہ ہوں تو سخت نقصان کی بات ہے۔ایک جماعت کے دوست مجھ سے ملنے آئے اور مصافحہ کرنے کے بعد چینیں مار کر رونے لگے کہ ہمارے ہاں پہلے جماعت کے تئیں چالیس افراد تھے مگر اب صرف تین چار رہ گئے ہیں۔ان تحریکوں سے میرا مقصد یہ بھی ہے کہ ہر جماعت میں ذمہ داری کو سنبھالنے والے تین تین ، چار چار کارکن موجود ہیں۔خدام الاحمدیہ کے سیکرٹری کو کام کی ٹریننگ علیحدہ ملتی رہے، اور انصار اللہ کے سیکرٹری کو علیحدہ اور جہاں کہیں کوئی پرانا کارکن فوت ہو جائے اس کی جگہ لینے والا موجود ہو۔رقابت بھی بعض اوقات بڑا کام کراتی ہے۔پچھلے دنوں یہاں خدام الاحمدیہ کا جلسہ ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ انصار نے کہا کہ ہمیں بھی اپنا جلسہ کرنا چاہئے۔بے شک اگر وہ بھی کرنے لگیں تو یہ بہت فائدہ کی بات ہے۔ہم نے جو مدد خدام