حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 2 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 2

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد الله پیدا ہوئیں۔یہ ارضِ نبوت وہ مقام تھا جو بڑے بڑے انبیاء کی جائے پیدائش ہے۔یہ بیت اللہ کی جگہ تھی جس کی بنیاد میں آپ ہی کے بزرگوں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل نے ہزاروں سال پہلے خدا کے حکم سے رکھی تھیں۔بیت اللہ کے قریب الحجر کے ایک مکان میں حضرت رقیہ نے آنکھ کھولی تھی۔یہ خدائی منشاء تھا کہ یہ با نصیب بیٹی با اقبال گھرانے میں پیدا ہوئیں جہاں عرب کے دستور سے ہٹ کر نہایت محبت کرنے والے والدین موجود تھے۔(3) آپ کے بڑے بھائی قاسم تھے۔ان کا انتقال کم عمری میں اس وقت ہوا جب وہ پاؤں پاؤں چلتے تھے۔(۸) انہی کے نام سے رسول پاک میلے کی کنیت ابوالقاسم تھی۔قاسم کے بعد آپ کی بڑی بہن زینب تھیں۔جن کے بعد آپ کے ایک اور بھائی عبد اللہ کا بھی ذکر کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے حضرت رقیہ حضرت محمد ملنے کی چوتھی اولاد تھیں۔(5) بعض جگہ یہ بھی ذکر ہے کہ حضرت عبد اللہ حضرت رقیہ کے بعد پیدا ہوئے تھے اس طرح سے آپ آنحضور میلے کی تیسری اولا دیتی ہیں۔حضرت محمد علہ انتہائی شفیق اور مہربان باپ تھے۔ایک دفعہ آپ ﷺ کا اولاد سے محبت کا غیر معمولی واقعہ ایک شخص نے دیکھا تو اس نے دوسروں سے بیان کیا کہ میں نے تو حضرت محمدعلی سے بڑھ کر بچوں