حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 3 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 3

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد صل الله سے پیار و محبت کرنے والا کوئی نہیں دیکھا دی گو کہ خود آنحضور ما بیچین ہی میں یتیم ہونے کی وجہ سے ماں باپ کی شفقت سے محروم تھے مگر انہوں نے اپنے بچوں کو بے انتہا پیار، محبت اور عزت دی۔وہ اپنے بچوں کو چومتے اور انہیں عزیز رکھتے۔حضرت محمد ملنے کی اس محبت سے اُن کی بیٹی رقیہ نے بھی خوب حصہ پایا۔حضرت رقیہ نے اپنی زندگی کا ابتدائی دور آرام و راحت میں گزارا۔گھر میں مذہبی ماحول تھا۔نرمی و محبت کی اس فضا میں غیر معمولی صلى الله نمونے آپ پچپن میں دیکھتی رہیں۔آپ کے والد محترم میں نے کھانے پینے کا سامان لے کر ایک تاریک و تنگ غار میں عبادت کرتے رہتے۔آپ کی والدہ چونکہ مالدار خاتون تھیں اس لئے بچپن میں آپ کو امیر گھرانے کی آسائش حاصل رہی۔آپ کی خدمت کے لیے گھر میں لونڈیاں موجود تھیں۔حضرت خدیجہ نے عقبی کی ایک لونڈی سلمی کو اپنی اولاد کی خدمت کے لیے گھر میں رکھا ہوا تھا۔یہ لونڈی جیسا کہ امیر گھرانوں میں رواج ہوتا ہے گھر میں بچوں کو کھلاتی پلاتی تھی۔(7) لونڈیوں کے باوجود حضرت خدیجہ خود بھی اپنے بچوں کی ذمہ داری ادا کرتیں۔جب رسول پاک ﷺ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو حضرت خدیجہ نے اپنا تمام مال و اسباب، گھریلو ضروریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رسول پاک ﷺ کی خدمت میں صلى الله