حضرت رقیہ ؓ — Page 1
حضرت رقیہ بنت حضرت محمد الله 1 پیارے بچو! حضرت رقیہ بنت حضرت محمد عل الله اس وقت آپ کے ہاتھوں میں جو کتاب ہے یہ اُن چار خوش قسمت ترین خواتین میں سے ایک کی ہے جن کو رسول پاک ﷺ کی بیٹی ہونے کا شرف حاصل ہے۔رسول پاک ﷺ کو خدا تعالیٰ نے چار بیٹیوں سے نوازا۔حضرت رقیہ رسول پاک ﷺ کی دوسری صاحبزادی تھیں۔(1) آپ کے والد محترم حضرت محمد ﷺ کی طرف سے سلسلہ نسب یوں ہے۔حضرت رقیہ بنت محمد اللہ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی۔والدہ محترمہ حضرت خدیجہ الکبری کی طرف سے سلسلہ نسب یوں ہے۔حضرت رقیہؓ بنت خدیجہ الکبری بنت خویلد بن اسد بن عبد العزیٰ بن قصی۔حضرت رقیہ بعثت نبوی سے سات سال پہلے پیدا ہوئیں۔اس وقت رسول خدالے کی عمر تینتیس برس تھی۔حضرت رقیہ حضرت زینب سے تین برس چھوٹی تھیں۔(2) حضرت رقیہ عرب کے مشہور شہر مکہ میں