حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 12

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد الله 12 آنحضور ﷺ کو بھی آپ کی فکر تھی یہی وجہ تھی کہ جب 2 ہجری صلى الله میں حضرت رقیہؓ کا انتقال ہوا تو رسول کریم ﷺ نے ربیع الاول میں حضرت عثمان کا نکاح اپنی دوسری صاحبزادی حضرت اُمّ کلثوم سے کر دیا۔مشیعت الہی سے ان کو چھ سال حضرت عثمان کی خدمت کرنے کا موقعہ ملا۔حضرت عثمان اتنے نیک فطرت تھے اور رسول مقبول عملے کو اتنے محبوب تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ” مجھے عثمان کی فرزندی پر فخر ہے اگر میری دس بیٹیاں ہوتیں تو میں یکے بعد دیگرے ہر لڑکی کے انتقال پر حضرت عثمان کے نکاح میں دے دیتا۔“ حبشہ ہجرت کے بعد حضرت رقیہؓ اور حضرت عثمان کو خدا نے الله ایک بیٹے عبد اللہ سے نوازا۔یہ رسول مقبول ﷺ کا پہلا نواسہ تھا۔حضرت عثمان کی کنیت ابوعبداللہ اسی کے نام پر تھی۔حضرت عبد اللہ کی عمر ابھی چھ سال تھی کہ ایک دن ایک مرغ نے ان کی آنکھ میں چونچ ماری جس سے تمام چہرہ متورم ہو گیا اور اس تکلیف کی وجہ سے انہوں نے جمادی الاول ، ہجری میں وفات پائی۔آنحضرت ﷺ نے نماز جنازہ صلى الله پڑھائی۔اور حضرت عثمان نے قبر میں اُتارا۔عبد اللہ کے بعد حضرت رقیہ کے کوئی اولاد نہ ہوئی۔(20)