حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 13 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 13

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد الله 13 حضرت رقیہ خوبرو اور موزوں اندام تھیں۔زرقانی میں ہے وہ نہایت خوبصورت تھیں۔نہ صرف خوبصورت بلکہ خوب سیرت بھی تھیں۔آپ حیاء دار، پاک اور نفیس طبیعت کی مالک تھیں۔آپ نے عصمت و پرهیزگاری، زہد و تقوی، نفاست و طہارت، شرم و حیاء، حمیت و غیرت اور دیگر اوصاف کریمہ اور اخلاق عالیہ ورثہ میں پائے تھے۔(21) یہ قابل احترم ہستی جو مختصر و با برکت زندگی لے کر اس دنیا میں آئیں، اُس میں بھی اسلام کی خاطر قربانیوں کی توفیق پائی، آپ نے صبر و استقامت سے زندگی گزاری ، تکالیف کے ساتھ ساتھ خدائی نصرت اور انعامات ہمیشہ آپ کے ساتھ ساتھ رہے۔آپ کا ایک عظیم نشان فرزندگانِ ابولہب کی ذلت و خواری تھی جنہوں نے محض آپ کے قبول اسلام کی وجہ سے آپ سے رشتہ توڑا۔پھر جو نیا رشتہ حضرت عثمان سے آپ کا جُڑا وہ پورے عرب میں مثالی کہلاتا تھا۔غرض یہ بات ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ خدا کی راہ میں کی گئی قربانیاں بھی رائیگاں نہیں جاتیں۔خدا کسی کا احسان نہیں رکھتا۔وہ غیور ہے ہمیشہ بڑھا کر لوٹا تا ہے۔پس ہمیں چاہیئے کہ ان نیک سیرت صحابیات کی روشن تصویر ذہن میں رکھیں اور ان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں۔اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو۔(آمین ثم آمین )