الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 556 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 556

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 527 کرنا ممکن ہو جائے گا۔پرواز کا خواب پورا ہونے کے بعد انسان خوب سے خوب تر کی تلاش میں ا مزید اونچا اڑنے کی خواہش کرے گا۔آسمانوں اور اجرام فلکی کے مخفی راز اس پر عیاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔وہ خلائی سٹیشن اور چوکیاں بنائے گا تا کہ آسمانوں کی نگرانی کر سکے۔درج ذیل آیات انسان کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی واضح طور پر تصویر کشی کرتی ہیں جس کی مدد سے انسان کائنات کی بیکراں وسعتوں کو کھنگال سکے گا۔لا يَعُونَ إِلَى المَلا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِ حورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ) ( الصفت 9:37-10) ترجمہ: وہ ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکیں گے اور ہر طرف سے پتھراؤ کئے جائیں گے۔اس حال میں کہ دھتکارے ہوئے ہیں اور ان کیلئے چمٹ جانے والا عذاب ( مقدر) ہے۔ہر وہ شخص جو تسخیر خلا کو عروج تک پہنچانے کی خواہش رکھتا ہے، قرآن کریم اسے مندرجہ ذیل چیلنج دیتا ہے۔البتہ متعلقہ آیت کے ذکر سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا مخاطب کون ہے؟ ”جن وانس کے گروہ سے ترجمہ کا پورا حق ادا نہیں ہوتا۔یہاں لفظ جن سے انسانوں سے مختلف بھوتوں جیسی مخلوق مراد نہیں۔بلکہ، جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا ہے 'جن' کا لفظ بڑے لوگوں کیلئے اور الناس' کا لفظ عام لوگوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔لہذا اس خطاب کا حقیقی مفہوم تب سمجھ آئے گا جب اس کا ترجمہ یوں کیا جائے۔”اے سرمایہ دارانہ طاقتوں کے گروہ اور پرولتاری 66۔طاقتوں کے گروہ۔“ متعلقہ آیت اور اس کا (انگریزی) ترجمہ جو حضرت مولانا شیر علی صاحب کے ترجمہ قرآن سے لیا گیا ہے، درج ذیل ہے۔يمعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِن أفطار السموتِ وَالْأَرْضِ فَالقَدُّوا لَا تَتَقَدُونَ الا سلطنة الرحمن 34:55) O company of Jinn and men! if you have power to go beyond the