الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 456 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 456

TO COCHLEA چمگادڑ کے کان کا اندرونی صوتی نظام tensor tympani muscle MIDDLE EAR EXTERNAL EAR eardrum TO INNER EAR oval window malleus TO AUDITORY NERVE incus stapes • stapedius muscle کیڑے کھانے والی چنگا در حیرت انگیز تیز رفتاری سے آواز نکالتی ہے اور اس کی آواز کی pitch اتنی بلند ہوتی ہے کہ اگر ایک نہایت عمدہ حفاظتی نظام موجود نہ ہو تو یہ اس کے اپنے کانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔یہ مسئلہ کان میں موجود stapedius muscle سے حل ہوتا ہے جو وسطی کان کی تین چھوٹی ہڈیوں incus mallcus اور stapes سے ملحق ہے۔یہ ہڈیاں صوتی لہروں کو اندرونی کان میں منتقل کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ٹک ٹک کی ہر آواز پر جو چمگادڑ نکالتی ہے یہ عضلہ کان کے پردہ سے منسلک stapes کو ایک طرف دھکیل دیتا ہے۔نتیجہ آواز براہ راست اندرونی کان تک نہیں پہنچ پاتی۔آواز کا تسلسل اور رابطہ میں وقفہ ایک ایسا make and break سسٹم ہے جو اونچی لہروں کے باوجود بھی معطل نہیں ہوتا۔ایسی چمگادڑیں ایک سیکنڈ میں دوسو سے زائد مرتبہ یہ آواز نکالتی ہیں اور یہ عضلہ ان تیز تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جب یہ آواز کسی ٹھوس چیز سے ٹکرا کر واپس آتی ہے تو اس ہڈی کا کان کے پردہ سے رابطہ بحال ہو جاتا ہے اور اس طرح باوجود بیشمار مرتبہ رابطہ منقطع ہونے کے چمگادڑ کی سماعت سے ایک گونج بھی ضائع نہیں جاتی۔