الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 383
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 375 جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ( النحل 16 : 79 ) ترجمہ: اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا جبکہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تا کہ تم شکر ادا کرو۔موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیں گے کہ جینیاتی تغیرات کیلئے درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ یہ عمل غلط راستہ پر چل پڑتا۔نیز یہ کہ حیات کی بہتری کیلئے انتخاب طبعی کے عمل کے پاس انتخاب کا حق نہ ہونے کے برابر ہے۔علاوہ ازیں حیات کے سٹیج پر ارتقا کے وسیع تر پس منظر میں صرف یہی امر کارفرما نظر نہیں آتا۔اس نکتہ کی مزید وضاحت کیلئے ہم قطب شمالی کے ماحول پر نظر ڈالتے ہیں۔یہاں پر پائے جانے والے برفانی ریچھ اور لومڑیوں پر خصوصی تحقیق کے ذریعہ ماہرین حیاتیات کو ارتقا کے سمجھنے میں بہت مددمل سکتی ہے۔برفانی ریچھ کی شکل بھورے اور سیاہ ریچھ سے مختلف ہوتی ہے۔ان کا پچھلا دھڑ ا گلے سے نسبتاً اونچا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بڑی تیزی سے شکار کا تعاقب کر سکتے ہیں جبکہ لمبی گردن تیرنے میں ان کو مدد دیتی ہے۔دوسرے ریچھ بھی تیر تو سکتے ہیں لیکن برفانی ریچھ ان کے مقابلہ میں اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے زیادہ لمبا فاصلہ طے کر سکتے ہیں جو قطبی ماحول میں ان کی بقا کیلئے بہت ضروری ہے۔برفانی ریچھ کا وزن زیادہ سے زیادہ 800 کلوگرام اور لمبائی تین میٹر تک ہوسکتی ہے۔ان کا یہ حجم انہیں شدید سردی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ شکار کرنے میں بھی محمد ہے۔لیکن ان کے بچے پیدائش کے وقت حیرت انگیز طور پر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ایک بچہ کا وزن صرف آدھا کلو ہوتا ہے یعنی انسان کے وزن کے ایک حصہ کے برابر۔ان کی سیاہ جلد پر سفید رنگ کے گھنے اور ملائم بال ہوتے ہیں۔اس طرح قدرت انہیں سارا سال مختلف خطرات سے مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔موسم گرما میں ان کے بال زردی مائل ہو کر مکمل طور پر پگھلتی ہوئی برف کے ہمرنگ ہو جاتے ہیں۔ان کے گھنے بال اور چربی کی موٹی تہ انہیں نقطہ انجماد تک کو چھوتے ہوئے درجہ حرارت میں بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔اتیرنے کے دوران بھی ان کے جسم کی چربی اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس