جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 721
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 721 میرے ذہن میں بار بار یہی بات گردش کر رہی تھی لیکن میں بار بار اپنی توجہ M۔T۔A اور درود پڑھنے کی طرف کرتا رہا۔کافی وقت M۔T۔A دیکھنے کے بعد جب اجلاس کی کا رروائی مکمل ہوئی اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے اعلان کیا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس منتخب ہو گئے ہیں تو میرے دل و دماغ میں وہی آواز گونجنا شروع ہوگئی اور میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو گئے اور زبان سے اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر کے کلمات جاری تھے۔تاریخ تحریر 27 نومبر 2005ء) ۲۲۵ مکرم وقاص احمد صاحب سیٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا جس دن خلافت خامسہ کی بیعت کا دن تھا اسی دن صبح کے وقت میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو بیت الذکر میں نماز پڑھاتے دیکھا اور میں حضرت مرزا صاحب کے ساتھ ہی کھڑا ہوں حالانکہ اس سے پہلے میں نے آپ کو نہیں دیکھا تھا۔شام کو جب بیعت کا وقت ہوا اور آپ کو MTA پر دیکھا تو مجھے حیرانی ہوئی کہ آپ وہی ہیں۔( تاریخ تحریر مئی 2003ء)