جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 720
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 720 ہیں۔اس وقت رات کے تقریباً ایک بج کر تمیں منٹ ہوئے تھے۔اس کے بعد میری بیوی نوافل کے لئے اٹھی تو میں نے اسے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مرزا مسرور احمد صاحب ہمارے نئے خلیفہ بن گئے ہیں اس کے بعد میں خود بھی اٹھا وضو کیا اور مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا جوں ہی میں بیت الذکر کے دروازے پر پہنچا تو وہاں دروازے پر ایک خادم کھڑا تھا اس نے مجھ سے ہاتھ ملایا اور کہنے لگا کہ مبارک ہو ہمارے نئے خلیفہ مرزا مسرور احمد صاحب بن گئے ہیں۔یوں خدا تعالیٰ نے ناچیز کونئی خلافت بنے کی پہلے ہی خوشخبری دے دی۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2005ء) ۲۴۴ مکرم غلام محمد صاحب صدر جماعت احمد یہ بھون ضلع چکوال میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر لکھتا ہوں کہ خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل اسی رات میں اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ خواب دیکھتا ہوں جس میں مجھے کسی کی یہ آواز سنائی دی کہ نئے خلیفہ حضرت میاں مسرور احمد ہیں۔میں ابھی اسی حالت میں ہی تھا کہ اچانک میرے گھر کی گھنٹی ہوئی میں جلدی سے گھبرا کر اٹھا اور ٹائم دیکھا تو اس وقت رات کے دو بج کر بیس یا چھپیں منٹ ہوئے تھے میں جلدی سے دروازہ کی طرف گیا اور پوچھا کون ہے تو جواب میں مکرم عبدالقیوم ناصر صاحب مربی سلسلہ نے السلام علیکم کہہ کر کہا کہ انتخاب خلافت کی کارروائی M۔T۔A پر Live دکھائی جارہی ہے تو میں فور أبیت الذکر کی طرف چل دیا اور M۔T۔A پر انتخاب کی کارروائی دیکھنا شروع کر دی۔