جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 722
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے اور ۲۴۶ مکرم رانا مبین کا شف خاں صاحب کا رکن دفتر آڈٹ صدر انجمن احمد یہ ربوہ 722 جس رات خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا۔اس رات میں کافی دعا کرنے کے بعد چند گھنٹوں کے لئے سو گیا اور ارادہ کیا کہ اٹھ کر انتخاب کی کارروائی دیکھیں گے۔میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرا استقلال ملازمت کا معاملہ زیر کارروائی ہے اور مجھے کہا گیا ہے کہ آپ کو ناظر اعلیٰ صاحب "بیت الفضل اسلام آباد" میں بلا رہے ہیں۔میں جب وہاں پہنچا تو تیسری منزل پر ایک شخص مجھے کہتا ہے کہ میاں صاحب آپ کو بلا رہے ہیں اور وہ آپ کو اچھی طرح جانتے ہیں آپ ایسے ہی پریشان ہیں۔جب میں اندر داخل ہوا تو آپ نے کپڑے کے ساتھ گول پگڑی باندھی ہوئی تھی اور بڑی بڑی داڑھی رکھی ہوئی تھی۔آپ نے پوچھا کہ استقلال کے لئے آئے ہو۔میں نے عرض کیا جی ہاں تو آپ نے فر مایا کہ رپورٹس کیسی ہیں۔میں نے عرض کیا کہ الحمدللہ ٹھیک ہیں۔ویسے میں ایک رفیق حضرت مسیح علیہ السلام کا پوتا ہوں۔تو آپ نے فرمایا کہ ہاں میں ان کو جانتا ہوں۔پھر آپ نے مصافحہ اور تھپکی دیتے ہوئے فرمایا کہ مبارک ہو پھر میں سوچتا رہا کہ میاں صاحب نے اچانک داڑھی رکھ لی اور پگڑی باندھنی شروع کر دی ہے۔اس اثناء میں آنکھ کھل گئی اور میں دار الضیافت گیا اور وہاں انتخاب کی کارروائی کے بعد اعلان ہوا کہ آپ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں تو پھر سمجھ میں آیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اشارہ بتایا تھا۔( تاریخ تحریر 12 مئی 2003ء)