جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 719 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 719

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۴۲۔مکرم محمد کامل مبشر صاحب ٹھٹہ سندرانہ 0/P جنڈو بھروانہ ضلع جھنگ 719 انتخاب خلافت کی رات خاکسار کو نیند آ گئی تو خاکسارا اپنے ابا جان کو یہ کہہ کر سویا کہ جب نئے امام کا اعلان ہو تو مجھے جگا دیں۔دوران نیند مجھے خواب آئی کہ مرزا مسرور احمد صاحب کو جماعت کا نیا امام منتخب کر لیا گیا ہے۔اور جب نئے امام کا اعلان ہونے لگا تو ابو نے مجھے جگایا تو میں نے اُٹھتے ہی ابو کو بتایا کہ مجھے خواب آئی ہے کہ مرزا مسرور احمد صاحب نے امام منتخب ہو گئے ہیں تو ابو بہت حیران ہوئے اور مجھے بتایا کہ ہاں مرزا مسرور احمد صاحب ہی نئے امام منتخب ہوئے ہیں۔اس سے پہلے خاکسار حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو کسی طرح بھی نہیں جانتا تھا۔تاریخ تحریر 15 دسمبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۳۔مکرم راجہ نذیر احمد صاحب محمود آباد جہلم انتخاب خلافت کی رات سوتے وقت ناچیز یہ دعا کر کے سویا کہ اے خدا ! مجھے خواب میں بتادے کہ ہمارے پیارے خلیفہ کون ہوں گے۔تو میں نے خواب دیکھا کہ ایک کمرہ بند ہے اور اندر انتخاب ہو رہا ہے باہر نیلے رنگ کی کرسیوں پر لوگ پریشانی اور بے قراری کے عالم میں کبھی اٹھتے ہیں اور کبھی بیٹھتے ہیں اور بڑی پریشانی کا عالم ہے۔اتنے میں لوگ کہتے ہیں کہ مرزا مسرور احمد صاحب ہمارے خلیفہ بن گئے