جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 718
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۲۴۰ مکرمه مه پاره طلعت صاحبہ بنت سید منصور احمد بشیر مربی سلسلہ تحریک جدید ر بوه 718 میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ بیان کرتی ہوں کہ اعلان خلافت خامسہ سے قبل اس رات اللہ تعالیٰ نے مجھے خواب میں دکھایا کہ MTA پر اعلان ہو رہا ہے کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔چنانچہ میں نے اسی وقت گھر والوں کو یہ بتا دیا۔تاریخ تحریر 11 فروری 2006ء) ۲۴۱ مکرم طاہر منیر بھٹی صاحب مربی سلسلہ کنشاسا کونگو خاکسار خلافت خامسہ کے انتخاب کے دن فجر کے وقت دعا کرتے ہوئے غم زدہ حالت میں سویا تو خواب میں دیکھا کہ احباب بیٹھے کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور پھر اچانک آواز میں شروع کر دیں کہ میاں صاحب آگئے میاں صاحب آگئے۔جب یہ آواز سنی تو خاکسار کے ذہن میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا نام تھا۔جب MTA پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو دیکھا اور بیعت ہوئی تو آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی حمد کے آنسو جاری ہو گئے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ تاریخ تحریر 12 جنوری 2000ء)