جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 704 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 704

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے " چلیں دعا کرا ئیں چل کر " 704 اس کے معا بعد یہ نظارہ تبدیل ہو کر حضرت میاں صاحب کے ہمراہ ہوں۔تو آپ فرماتے ہیں۔" ہم مربیوں سے زیادہ کام لیں گے" پہلا حصہ تو بفضلہ تعالیٰ اس وقت سو فیصدی پورا ہوا جبکہ انتخاب کی کارروائی مکمل ہونے پرسب سے پہلے خاکسار کو ہی بوجہ ہمراہ بیٹھے ہونے کے یہی گزارش کرنی نصیب ہوئی اور انہیں الفاظ میں خاکسار نے عرض کیا۔" چلیں دعا کرائیں چل کر " اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب حضور کو اپنے ہمراہ سٹیج کی طرف لے گئے۔مکرم مولانا موصوف نے اپنی یہ خواب جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بھجوائی تو حضور نے اس پر تحریر فرمایا دوسرا حصہ بھی پورا ہو گیا ہے۔خطبہ میں کہہ چکا ہوں۔واقفین نو میں سے مربیان کی زیادہ ضرورت ہے۔" تاریخ تحریر 28 جولائی 2003ء)