جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 703 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 703

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 703 کی کیفیت تھی پھر سو گیا اور دوبارہ یہی منظر دیکھا جب آنکھ کھلی تو اڑ ہائی بجے کا وقت تھا۔صبح میں نے یہ خواب والا واقعہ ڈائری میں لکھ دیا۔اور اس کے بعد اپنی اہلیہ صاحبہ کو بھی بتا دیا۔آج رات اللہ تعالیٰ نے مجھے نئے حضرت خلیفہ امسیح کے بارے میں بتایا ہے خواب میں۔وہ بھی بے چینی سے پوچھنے لگیں کہ پھر جلدی بتا ئیں کون ہیں۔میں نے کہا کہ یہ میں بتاؤں گا نہیں۔میں نے اپنی ڈائری میں لکھ دیا ہے لیکن یہ بھی انتخاب کے اعلان کے بعد دکھاؤں گا۔پھر وہ کہنے لگیں کہ اچھا اتنا بتائیں کہ ہیں "خاندان " میں سے۔میں نے کہا ہاں۔23 اپریل رات تین بج کر چالیس منٹ پر جب امام صاحب نے اعلان کیا۔تو ان کے منہ سے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام سنتے ہی بے اختیار میری زبان سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوا اور میں نے اچھل کر ڈائری اٹھائی اور سب کے سامنے کھول کر دکھائی کہ یہ دیکھیں تاریخ احمدیت کا درخشاں اور سنہری باب جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔( تاریخ تحریر 28 را پریل 2003ء) ☆۔۔۔۲۲۳ مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر خدمت درویشاں ربوہ انتخاب خلافت سے ایک روز قبل تہجد میں جبکہ دعا کی خاص کیفیت میں تھا۔لمحہ بھر میں دو مبارک اشارے رحمت ایزدی سے نصیب ہوئے۔الحمد للہ اول مرحلہ میں خاکسار چل کر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوتا اور عرض کرتا ہے کہ