جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 705
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۲۲۴ مکرمہ شاہدہ نسیم صاحبہ ریٹائر ڈ ٹیچر اہلیہ محمد اشرف چہل کارکن بیت المال خرچ۔ربوہ 705 حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے خلیفہ منتخب ہونے سے ایک رات قبل خواب دیکھتی ہوں کہ میں اور میری چھوٹی بیٹی فریحہ ارم نصرت گرلز ہائی سکول کے پرائمری حصہ میں کھڑی ہیں ساتھ کچھ ٹیچر ز بھی ہیں۔میں نے کہیں جانا ہے چھٹی لینے کے لئے درخواست لکھنے لگتی ہوں تو ایک ٹیچر کہتی ہے درخواست انگریزی میں لکھنا۔میں پاس کھڑی ایک ٹیچر سے انگریزی میں درخواست لکھواتی ہوں۔ایک ٹیچر کہتی ہے کہ اب اس درخواست پر ہائی حصہ کی میڈم سے دستخط کروالو میں وہ درخواست لے کر نصرت گرلز ہائی سکول کے ہائی حصہ میں میڈم کے آفس کے پاس چلی جاتی ہوں وہاں پر ٹیچرز سے میڈم کا پوچھتی ہوں تو ایک ٹیچر کہتی ہے میڈم تو نہیں ہیں میں کچھ پریشان سی ہو جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ہمیں جانا ہے۔اب میں کس سے چھٹی کی درخواست پر دستخط کرواؤں۔( میری نظریں نیچی ہیں) ایک بھاری سی آواز آتی ہے میاں مسرور احمد جو ہیں ان سے کر والو میرے ذہن میں خیال آتا ہے کہ میاں مسرور احمد صاحب تو صدر انجمن کے دفتر میں ہیں اب مجھے وہاں جانا ہے اس پر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔صبح اُٹھ کر میں نے اپنے میاں کو بتایا کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 18 رمئی 2004ء)