جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 701 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 701

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۲۰ مکرم عبدالحمید خان صاحب بلدیہ ٹاؤن کراچی 701 خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ جناب مسرور احمد صاحب خلیفہ بن گئے ہیں۔خواب کچھ اس طرح سے تھا کہ ایک ہال میں ایک سٹیج لگا ہوا ہے اور اسٹیج پر چند کرسیاں رکھی ہوئی ہیں۔جو خالی ہیں مگر اسٹیج کے اردگر دلوگوں کی چہل قدمی ہو رہی ہے۔خواب میں اسی اسٹیج کی طرف دیکھ رہا ہوں تھوڑی دیر بعد میرے کانوں میں ایک بلند آواز سنائی دیتی ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے " کہاں ہیں ابوبکر ؟ کہاں ہیں عثمان ؟ انہیں جلدی بلاؤ۔جناب مسرور احمد صاحب تشریف لا چکے ہیں " مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ان دونوں خلفاء کو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے استقبال کے لئے بلایا جا رہا ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔میں نے اس خواب کا ذکر اپنے حلقے کے کچھ لوگوں سے بھی کیا تھا اور اپنے ساتھ کے حلقے بحریہ سوسائٹی کے ایک دوست جناب محمد رضا بسمل سے بھی تذکرہ کیا تھا۔تاریخ تحریر 25 /اکتوبر 2005ء) ۲۲۱ مکرم ملک شاہد عثمان صاحب محمود آباد ضلع جہلم 22 را پریل 2003ء کو نماز فجر کے بعد بیت احمد یہ میں تھوڑی دیر سویا ہوں چونکہ رات کو حفاظت کی ڈیوٹی پر تھا۔تو خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی عین جوانی کی عمر میں ہیں اور سٹیج پر کھڑے ہو کر تقریر کر رہے ہیں اور میں ان کے سامنے بیٹھا ہوں۔اور اس