جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 700
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 700 الحمد للہ۔میرا دل اسی وقت مطمئن ہو گیا۔مگر مزید تسلی اس وقت ہوئی۔جب بالکل وہی نظارہ 23 اپریل 2005 ء کو رات 3 بجے ایم۔ٹی۔اے پر دیکھا جو اللہ تعالیٰ نے ایک دن قبل خواب میں دکھایا۔بلکہ وقت بھی وہی تھا۔ٹھیک 24 گھنٹے بعد۔تاریخ تحریر 25 نومبر 2003ء) مسز ریحانه منیر صاحبہ اہلیہ محمد منیر احد شمس صاحب مربی سلسلہ منڈی بہاؤالدین مورخہ 22 را پریل 2003 یعنی انتخاب خلافت خامسہ سے ایک دن قبل میں رات کو دعا کرتی کرتی سوگئی اور دعا یہ کر رہی تھی۔کہ "اے اللہ میاں ! مرزا وسیم احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو جائیں۔کیونکہ ہندوستان میں خدمات دینیہ کی وجہ سے میرے دل میں بار بار ان کا خیال آرہا تھا۔اس رات کے پچھلے حصہ میں مجھے خواب آئی کہ "مرزا وسیم احمد صاحب بوجہ کمزوری صحت خلیفہ منتخب نہیں ہو سکتے "یہ الفاظ خواب میں سنتے ہی میری آنکھ کھل گئی۔صبح نماز کے بعد میں نے مربی صاحب کو ساری خواب سنائی۔( تاریخ تحریر 25 /نومبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔