جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 681
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۹۸ مکرم اظہر احمد بزمی صاحب مربی سلسلہ سکردو 681 حضرت خایده اصبع الرابع رحمہ للہ کی وفات پر جوالم کی کیفیت تھی اس میں خاص طور پر خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے اور دعا کرنے کی توفیق ملی۔اور جس دن تمام بزرگان سلسلہ انتخاب خلافت میں شمولیت کے لیے ربوہ سے روانہ ہورہے تھے ، خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب جناح کیپ پہنے ہوئے کرسی پر تشریف فرما ہیں اور لوگوں سے عہد بیعت لے رہے ہیں۔خواب سے بیدار ہونے کے بعد طبیعت پر ایک عجیب سکون ، تسلی اور بے فکری کی کیفیت تھی۔اس خواب کا ذکر خاکسار نے اپنی دونوں بیگمات سے بھی کیا۔اور تعزیت کے لئے آنے والے ایک شیعہ دوست مکرم ماسٹر علی صاحب شاکر سے بھی کیا۔اس وقت خاکسار کی خوشی اور خوش بختی کے تصور کی انتہاء نہ رہی جب مجلس انتخاب کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بیت المفضل لندن کے دروازے کھولے گئے۔تو حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جناح کیپ پہنے ہوئے تھے اور ارکان مجلس انتخاب سے بیعت لے چکے تھے۔الحمد للہ علی ذالک۔( تاریخ تحریر 26 رنومبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔