جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 682
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۹۹۔مکرم چوہدری عبدالوحید صاحب سیکرٹری وقف نو ماڈل کالونی کراچی 682 خاکسار نے انتخاب خلافت سے قبل 21-22 راپریل کی درمیانی شب نظارہ دیکھا که مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہو رہا ہے اس کے ممبران کے متعلق خواب میں مجھے علم نہیں کہ کون اصحاب ہیں۔خواب میں ہی یہ پتہ چلتا ہے کہ عبدالوہاب بن آدم صاحب کا انتخاب ہوا ہے۔لیکن ساتھ ہی خاکسار یہ سوچتا ہے کہ ان کا انتخاب نہیں ہوا۔بلکہ اس میں یہ اشارہ ہے کہ جیسا کہ وہ خلافت ثالثہ کے دور میں واحد افریقن امیر مقامی رہے ہیں اس طرح جو بھی خلیفہ اسی منتخب ہوں گے وہ امیر مقامی ہیں۔اس طرح یہ خواب ختم ہو گیا اور مورخہ 22 اپریل کا سارا دن خدا تعالیٰ نے دل و دماغ پر یہ اثر غالب رکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح منتخب ہوں گے۔خاکسار یہ بات بھی درج کرتا ہے کہ میری واحد بالمشافہ ملاقات حضرت مرزا مسرور احمد صاحب سے 2002ء میں واقفین نو کراچی کے ایک وفد کے ہمراہ جو اجتماع واقفین نو کے سلسلہ میں ربوہ گیا تھا۔آپ کے دفتر میں 8-10 منٹ دورانیہ کی ہوئی تھی۔تاریخ تحریر 08 نومبر 2005ء) ۲۰۰۔مکرم شفیق احمد صاحب دارالیمن غربی ربوه 21 اپریل 2003ء کی رات تقریباً نماز تہجد کے وقت خاکسار کو خواب میں حضرت